حکومت کا 5 سے 11 سال کے بچوں کو کورونا ویکسن لگانے کا فیصلہ

وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل نے کہا ہے حکومت کا 5 سے 11 سال کے بچوں کو کورونا ویکسن لگانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

لاہور میں نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر کے ہمرہ پریس کانفرنس کرتے وہ عبدالقادر پٹیل نے کہا جن بچوں کی عمر 12 سال سے کم ہے، وہ ویکسین سے رہ جاتے ہیں، اس کے اب انتظامات کر لیے ہیں۔ این سی او سی روزانہ کی بنیاد پر کورونا صورتحال کا جائزہ لے رہا ہے، اس حوالے سے ہفتہ پندرہ دن میں صورتحال میں تبدیلیاں بھی آئی ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ وزیراعظم نے آج خود بھی این سی او سی اجلاس کی صدارت کی ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ کورونا کے کیسز میں تھوڑا سا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے جب کہ کورونا کے ویرینٹ اومیکرون کا بڑے شہروں میں اضافہ ہو رہا ہے، تاہم ہمیں خوفزدہ ہونے کی بالکل بھی ضرورت نہیں، لیکن احتیاط لازمی کی جانی چاہیے تاکہ معمولی اضافہ بڑے سانحے میں تبدیل نہ ہوجائے۔

انکا کہنا تھا کہ پبلک ٹرانسپورٹ، ریلوے میں ماسک کے استعمال کو لازمی قرار دیا جا چکا ہے، انہوں نے مزید کہا کے میر ی عوام سے اپیل ہے کہ سماجی فاصلہ برقرار رکھتے ہوئے سینی ٹائزر کا استعمال کریں۔

وزیرصحت عبدالقادر پٹیل کا کہنا تھا کہ آگے مذہبی اجتماعات کے دن قریب آرہے ہیں پہلے عید الاضحیٰ اورپھرمحرم الحرام آرہا ہیں جن میں مذہبی اجتماعات متوقع ہیں ، ان دنوں میں کورونا بڑھنے کے امکانات موجود ہیں اس لیے میری عوام سے اپیل ہے کے ایس وپیز رعملدرامد لازمی بنائیں۔

Back to top button