خاتون جج کو دھمکی کے کیس میں عمران کیخلاف ٹرائل کا باقاعدہ آغاز

راولپنڈی کی خاتون جج کو دھمکی دینے کے کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف ٹرائل کا باقاعدہ آغاز ہوگیا۔
مقامی عدالت کے سینئر سول جج رانا مجاہد رحیم کی جانب سے مقدمے میں عمران خان کو نوٹس جاری کر دیے گئے ہیں جب کہ اسلام آباد پولیس نے بھی مقدمے کا چالان عدالت میں جمع کروا دیا ہے۔
واضح رہے کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے اسلام آباد جلسے کے دوران خاتون جج کو دھمکی دی تھی، جس کے بعد ان کے خلاف مقدمے میں سے دہشت گردی کی دفعات حذف ہونے پر کیس سیشن کورٹ بھیجا گیا تھا۔
یا دہے کہ خاتون جج کو دھمکی کے کیس میں عمران خان ضمانت پر ہیں۔ ٹرائل کا آغاز کرتے ہوئے عدالت نے عمران خان کو 18 جنوری کے لیے نوٹس جاری کر دیے۔
