خان یونس پر اسرائیل کی بمباری،ایک ہی خاندان کے 9افراد شہید

غزہ کے علاقے خان یونس پر اسرائیلی طیاروں کاایک اور حملہ ،ایک ہی خاندان کے 9فلسطینی شہید ہو گئے۔

حماس رہنماکاکہنا ہے کہ اسرائیل نے جنگ کے دوران غزہ میں زندگی کا گلا گھونٹ دیا۔اسرائیل نے بچوں کا بڑے پیمانے پر قتل عام کیا۔غزہ پرحملے رکنے تک اسرائیلی قیدیوں کی رہائی پربات نہیں ہوگی۔اسرائیلی وزیراعظم غزہ میں مقاصد حاصل کرنے میں کامیاب نہیں ہوں گے۔

عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی طیاروں نے 2گھروں کو نشانہ بنایا۔

فلسطینی وزارت صحت کے مطابق اسرائیلی فوج نے کمال عددان ہسپتال کے ڈائریکٹر کو گرفتار کرکےنامعلوم مقام پرمنتقل کردیا۔

فلسطینی حکام کے مطابق غزہ میں ہسپتالوں کو خورا ک،پانی ،طبی سامان  کی فراہمی روک دی گئی ۔

Back to top button