خوبصورت نیوز اینکرز جنہیں ایکٹنگ بھی کرنی چاہیے تھی

پاکستان میں خواتین مردوں کے شانہ بشانہ ہر محاذ پر کام کر رہی ہیں اور اب تو ان شعبوں میں بھی خدمات انجام دے رہی ہیں جو کہ ماضی میں صرف مردوں کے لیے مختص تھے ۔ میڈيا انڈسٹری میں نیوز اینکر کا شعبہ ایک طویل عرصے تک مردوں کی اجارہ داری کا مرکز رہا مگر اب اس شعبے میں بھی خواتین نے نہ صرف اپنی شناخت بنا لی ہے بلکہ اپنے منفرد انداز اور اسلوب کے سبب مردوں کے درمیان ایک واضح جگہ بنا لی ہے- آج ہم آپ کو پاکستانی میڈیا سے جڑي ان خوبصورت نیوز اینکرز کے بارے میں بتائيں گے جو کہ اپنی خوبصورتی سے باآسانی ماڈلنگ اور اداکاری کے شعبے میں کام کر سکتی تھیں مگر انہوں نے نیوز کے مشکل شعبے کا انتخاب کر کے وہاں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے-
ثنا بچہ
ماضی میں جیو ٹی وی کے ساتھ بطور نیوز اور پروگرام اینکر وابستہ رہنے والی خوبصورت ثنا بچہ سوشل میڈيا پر بھی بہت ایکٹو نظر آتی ہیں اور ان کی انسٹا گرام کی تصاویر دیکھ کر یہی محسوس ہوتا ہے کہ یہ کسی اداکارہ یا ماڈل کا اکاؤنٹ ہے ۔ ان کی بہن خود بھی اداکاری کے شعبے سے وابستہ ہیں ثنا بچہ نے ایک پاکستانی فلم یلغار میں اداکاری بھی کی جبکہ اسی فلم میں انہوں نے اسسٹنٹ پروڈیوسر کی فرائض بھی سرانجام دئیے ملک کے ممتاز اداکار شان اس فلم کے ہیرو تھے .دیکھنے والوں کا یہ اندازہ ہے کہ اگر وہ اس شعبے میں مزید طبع آزمائی کریں تو ضرور کامیاب ہوں گی – حال ہی میں ثناء اس وقت سوشل میڈیا پر سرگرم نظر آئیں جب ڈی جی آئی ایس پی آر نے ان کے ساتھ پنگا لے لیا اور پھر انہیں ایسے سخت جواب سننے کو ملے کہ انہوں نے تمام ٹویٹس ڈلیٹ کردیں۔
ماریہ میمن

ماریہ میمن کا تعلق اسلام آباد سے ہے جہاں سے انہوں نے ہمدرد یونی ورسٹی سے سوفٹ وئير انجنئير کی ڈگری حاصل کی اس کے بعد کچھ عرصہ نجم سیٹھی کے شو کے لیے کوارڈینیٹر کے طور پر جیو نیوز کے لیے کام کیا- اس کے بعد بطور فیلڈ رپورٹر اپنی صلاحیتوں کو بڑھایا ۔ اس کے بعد جیو نیوز کے پروگرام میرے مطابق میں سینئير صحافی حسن نثار کے پروگرام میں بطور میزبان شرکت کی پھر جیو کے بعد بول چینل کے لیے بھی کچھ عرصے کام کیا اور حالیہ دنوں میں اے آر وائی نیوز کے لیے پروگرام ‘سوال یہ ہے’ کی میزبانی کر رہی ہیں ۔ خوبصورت لہجے اور آواز والی ماریہ میمن بہت ساری اداکاراؤں اور ماڈل سے زیادہ حسین ہیں۔ ان کو دیکھ کر یہ خیال اتا ہے کہ اگر وہ اداکاری کے شعبے میں بھی قسمت آزمائیں تو قسمت ان کو مایوس نہیں کرے گی-
غریدہ فاروقی
غریدہ فاروقی کا شمار پاکستان کی ان نیوز اینکرز میں ہوتا ہے جن کا پورا کیرئير تنازعات سے بھرپور رہا ہے لیکن وہ کبھی گھبرائیں نہیں اور حالات کا ڈٹ کر مقابلہ کیا۔ پروگرام ‘جی فار غریدہ’ میں خود کو منوانے والی غریدہ فاروقی نے جیو نیوز ،دنیا نیوز ، اے ٹی وی ، پی ٹی وی اور اب ایکسپریس نیوز چینل کے ساتھ کام کیا ہے- اور ان کو دیکھ کر یہ محسوس ہوتا ہے کہ اگر وہ اداکاری کے شعبے کو بھی جوائن کر لیں تو وہاں پر بھی کامیابی کے جھنڈے گاڑ سکتی ہیں-
عاصمہ شیرازی
عاصمہ شیرازی آج ٹی وی کے مشہور نیوز پروگرام ‘فیصلہ آپ کا’ کی میزبان ہیں ۔ ان کا شمار ان خوبصورت نیوز اینکر میں ہوتا ہے جنہوں نے حجاب کے ساتھ پروگرام کی میزبانی کر کے ایک نئی تاریخ رقم کی ان کا انداز اور ان کا لہجہ سننے والوں کو مسحور کر دیتا ہے۔ ان کے چبھتے ہوئے سوالات اور اس کے بعد ان کی نپی تلی رائے سننے والوں کو سوچنے پر مجبور کر دیتی ہے اگرچہ وہ عمر کی چالیس بہاریں دیکھ چکی ہیں مگر اس کے باوجود ان کی شخصیت کو دیکھ کر اس بات کا قطعی اندازہ نہیں ہو پاتا اور وہ بہت ساری مشہور اداکاراؤں سے زیادہ تروتازہ نظر آتی ہیں-
