خیبرپختونخوا کے وزراء کی مراعات بڑھانے کے لیے بل تیار

ایکٹ کے تحت سرکاری گھر رکھنے والے وزراء کے بجلی،گیس اور ٹیلیفون کے بل حکومت ادا کرے گی
خیبرپختونخوا کے وزراء کی مراعات بڑھانے کے لیے بل تیار کر لیا گیا ، وزراء کو مختلف بلز سے چھٹکارا دلانے کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ جس کے تحت سرکاری گھر رکھنے والے وزراء کے بجلی،گیس اور ٹیلیفون کے بل حکومت ادا کرے گی۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان میں سرکاری افسران اور سرکاری عہدوں پر فائز رہنے والے افراد کو خاص پروٹوکول اور مراعات سے نوازا جاتا ہے جس کا بوجھ حکومت خود اُٹھاتی ہے۔
اسی طرح پاکستان کے وزراء بھی کچھ خاص سہولتوں کے مزے لوٹتے ہیں۔اگرچہ پی ٹی آئی کی حکومت میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ وزراء کی تنخواہیں کم کی جائیں گی اور انہیں پہلے کی طرح پروٹوکول بھی نہیں ملے گا۔خیبرپختونخوا کے وزراء کی مراعات بڑھانے کے لیے بل تیار کر لیا گیا ہے۔تنخواہ اور الاؤنس کا ترمیمی بل آج 2021 جنوری 12 اسمبلی میں پیش کیا جائے گا۔ایکٹ کے تحت سرکاری گھر رکھنے والے وزراء کے بجلی،گیس اور ٹیلیفون کے بل حکومت ادا کرے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button