خیبر پختونخوا کی 15 رکنی کابینہ تشکیل ،آج حلف اٹھائے گی

 خیبرپختونخوا کی 15رکنی کابینہ تشکیل دیدی گئی،گورنر نے سمری پردستخط کردیئے۔تقریب حلف برداری آج ہوگی

خیبرپختونخوا کابینہ میں ارشد ایوب، شکیل احمد، فضل حکیم خان، محمد عدنان قادری، عاقب اللہ اور محمد سجاد ،مینا خان، فضل شکور بھی صوبائی کابینہ میں شامل ہیں۔

کے پی حکومت میں 5 مشیروں کی تقرری بھی کر دی گئی ہے، مشیروں میں سید فخر جہان، مزمل اسلم، مشال اعظم اور محمد علی سیف شامل ہیں۔

گورنر خیبرپختونخوا غلام علی نے صوبائی کابینہ کی سمری پر دستخط کر دیے ہیں، صوبائی کابینہ میں شامل وزراء آج شام ساڑھے6 بجے حلف اٹھائیں گے۔

یاد رہے کہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے گزشتہ روز اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی عمران خان سے بھی ملاقات کی تھی جس میں صوبائی کابینہ کے ارکان کے حوالے سے مشاورت کی گئی تھی۔

Back to top button