درست ترین بلڈ پریشر ناپنے والی سمارٹ واچ
درست بلڈ پریشر چیک کرنا عام لوگوں کے لیے ہمیشہ ہی چیلنج رہا ہے لیکن اب یہ بہت آسان ہوگیا ہے ، ایک ایسی سمارٹ واچ تیار کی گئی ہے جوکہ بالکل درست ترین بلڈ پریشر بتاتی ہے۔
کمپنی کا دعویٰ ہے کہ ان کی سمارٹ واچ دنیا کا پہلا دستی آلہ ہے جس میں غلطی کا امکان صرف 5 ریڈنگ ہے۔
جب اسے کراؤڈ فنڈنگ پر پیش کیا گیا تو مطلوبہ سرمایہ کاری کا ہدف مقررہ وقت سے پہلے ہی حاصل ہوگیا ، گھڑی کی فروخت میں بھی اضافہ ہو گیا۔
یہ بھی پڑھیں: ریاست کی تیار کردہ نفرتوں کی دیگ بٹنا شروع ہوچکی
سمارٹ واچ 24 گھنٹے دل کی دھڑکن، نبض اور بلڈ پریشر کے اعدادو شمار درست بتا سکتی ہے ، سمارٹ واچ نیند کا دورانیہ بھی درست بتاتی ہے ، اس کا پورا ڈیٹا اہلِ خانہ اور ڈاکٹر کو بھیجا جا سکتا ہے۔
