دس ہزار فٹ کی بلندی سے چھلانگ لگاکرمیک اپ کرنےکی ویڈیو وائرل

اسکائی ڈائیونگ کوئی آسان کام نہیں جس کیلئے نہ صرف کافی تربیت کی ضرورت ہوتی ہے بلکہ ذہنی اور جسمانی طور پر اسکائی ڈائیور کا مضبوط ہونا بھی ضروری ہوتا ہے لیکن اسکائی ڈائیونگ کے دوران آپ میک آپ کرنے کا سوچ سکتے ہیں؟

یقیناً آپ کا جواب بھی نہ میں ہی ہوگا کیونکہ اس دوران دماغ صرف پیراشوٹ کے برقت کھلنے پر ہوتا ہے لیکن ایک خاتون اسکائی ڈائیور ایسی بھی ہیں جنہوں نے 10 ہزار فٹ کی بلندی سے چھلانگ لگائی اور اس دوران وہ مزے سے میک اپ بھی کرتی رہیں۔

امریکی ریاست فلوریڈا سے تعلق رکھنے والی خاتون  اسکائی ڈائیور نے اپنے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں انہیں میک اپ کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

ویڈیو کے کیپشن میں اسکائی ڈائیور کی جانب سے پوچھا گیا کہ آپ کی اسکن کیئر روٹین کیا ہے؟

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ خاتون اسکائی ڈائیور نے ایک بیگ پہن رکھا ہے جس میں سے وہ میک اپ پروڈکٹس نکال کر استعمال کر رہی ہیں۔

اس ویڈیو کو لاکھوں کی تعداد میں لوگ دیکھ چکے ہیں جبکہ تبصروں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

Back to top button