PTIکیخلاف دفعہ144کی خلاف ورزی کے مقدمات درج کرنیکا کا افیصلہ

تحریک انصاف کی جانب سے ریلی نکال کر دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنے پرذمہ داران کے خلاف مقدمات درج کرنےکا فیصلہ کر لیا گیا۔
اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے کہا ہے پی ٹی آئی کی ریلی دفعہ 144 کی خلاف ورزی ہے، دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر ذمہ داران کے خلاف مقدمات درج ہوں گے۔
یا رہے کہ پی ٹی آئی نے آج زیرو پوائنٹ سے ایف نائن پارک تک ریلی کے حوالے سے ضلعی انتظامیہ کو خط لکھا تھا، خط کے متن کے مطابق عمران خان نے ریلی کی قیادت کرنا تھی تاہم انتظامیہ نے پاکستان تحریک انصاف کو ریلی کی اجازت دینے سے منع کردیا۔
ترجمان ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کے مطابق تحریک انصاف نے ریلی کی اجازت اور سکیورٹی کے لیے درخواست دی تھی، ٹھوس وجوہات کی بنا پر ریلی نکالنے اور سکیورٹی دینے سے معذرت کی گئی۔
انکا کہنا تھا اسلام آباد میں سکیورٹی وجوہات پرکئی روز سے دفعہ 144 نافذ ہے، قیادت کے ساتھ ساتھ ریلی شرکاء کی قیمتی جانیں بھی خطرے سے دوچار ہو سکتی ہیں۔
واضح رہے کہ انتظامیہ کی اجازت نہ ملنےکے باوجود پی ٹی آئی کارکنان شہباز گل سے اظہار یکجہتی کے لیے جمع ہوگئے جب کہ عمران خان نے بھی ایف نائن پارک میں جلسے سے خطاب کیا۔
