’دل والے دلہنیا لے جائیں گے‘ میں کاجول کی بہن بننے والی اداکارہ اب کیا کررہی ہے؟

بالی وڈ کی بلاک بسٹر فلم دل والے دلہنیا لے جائیں گے میں کاجول کی چھوٹی بہن چھٹکی یقیناً آپ کو یاد ہوگی۔
آج ہم آپ کو چھٹکی کا کردار ادا کرنے والی پوجا روپاریل کے بارے میں کچھ دلچسپ حقائق بتائیں گے جن کے بارے میں آپ اس سے قبل ناواقف ہوں گے۔
بھاری میڈیا کے مطابق 1993 میں شاہ رخ خان کی فلم کنگ انکل سے اپنے فلمی کیرئیر کا آغاز کرنے والی پوجا اداکارہ سوناکشی سنہا کی کزن ہیں، معروف اداکار و سیاستدان شتروگھن سنہا پوجا روپاریل کے رشتے دار ہیں۔دل والے دلہنیا سے اپنی پہچان بنانے والی اداکارہ نے ایک انٹرویو کے دوران خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مجھے یقین نہیں آتا لوگ مجھے چھٹکی کے کردار سے پہچانتے ہیں، مجھے لگتا تھا اس فلم میں لوگوں نے صرف کاجول اور شاہ رخ کو ہی یاد رکھا ہے۔پوجا نے فی الحال اداکاری سے کنارہ کشی اختیار کی ہوئی ہے، اداکارہ کو لوگ اب اسٹینڈ اپ کامیڈین کی حیثیت سے جانتے ہیں اور اس کے علاوہ یہ گلوکاری بھی کررہی ہیں۔
