دنیاکی سب چھوٹی اُڑنےوالی کارتیار

جاپان کی ایک کمپنی نےدنیا کےسب سے چھوٹی اڑنے والی کاربنا لی ہے۔ جس میں ایک انسان آسانی سےبیٹھ سکتا ہےاورہوا میں گاڑی کواڑاسکتا ہے۔
کمپنی کے مطابق اس سال موسمِ گرما میں عوام کےسامنےگاڑی پیش کی جائے گی اورپروازکا مظاہرہ بھی کیا جائے گا۔ کمپنی کے مطابق ناگویا کےشہرکےباہرکمپنی کےتحقیقی فلائٹ کےمرکزمیں دن رات اس کی آزمائش کی جارہی ہے۔ ذرائع کےمطابق اس کی فروخت کےلیےبکنگ 2023 سےشروع ہوجائےگی اور2026 سےخریداروں تک آرڈرکی فراہمی کا سلسلہ جاری ہوگا۔ اس وقت فلائٹ ٹیسٹ میں انسانوں کوبٹھا کریا پھرریموٹ کنٹرول سے آزمائش کی جارہی ہے۔
car 2 1اس کی تیاری میں کلیدی کردارٹویوٹا کمپنی کے سابقہ انجینیئروں کاہےجس نےاسےڈیزائن کیا ہے۔ اپنی جسامت کی بنا پر اسے دنیا کی سب سےچھوٹی اڑن کارقراردیا جاسکتا ہے۔ 2017 میں ٹویوٹا کمپنی نےتحقیق کےلیےاسکائی ڈرائیو کمپنی کو ساڑھے تین لاکھ ڈالرکی رقم بھی دی تھی۔ اسکائی ڈرائیو نےمزیدحقائق بتانےسےانکارکرتے ہوئےبعض تصاویرایک ویڈیو ہی جاری کی ہے۔ کمپنی کے مطابق تمام آزمائشی مراحل انتہائی کامیابی سے جاری ہیں۔ کار کےاولین ماڈل کی اونچائی پانچ فٹ، لمبائی اور چوڑائی دونوں ہی 12 فٹ ہے۔
https://www.youtube.com/watch?v=VRZNLBL7Px4
اسکائی ڈرائیوکےمطابق گنجان شہروں مثلاً ٹوکیواورنیویارک کےلیے یہ ایک بہترین سواری ہوگی اوراسے لوگوں کی مدد اور حادثات میں بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔ ہوا میں اس کی رفتار62 میل فی گھنٹہ ہوگی اورزمین سےقربت پریہ رفتاربڑھ کر93 میل فی گھنٹہ ہوجاتی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button