’’دنیا کے ارب پتی کلب میں 75 نئے افراد کی شمولیت‘‘

ایک طرف دنیا میں مہنگائی کے طوفان سے لوگ فاقوں اور خودکشیوں پر مجبور ہیں تو دوسری طرف دنیا کے ارب پتی کلب میں 75 نئے افراد کی شمولیت نے سب کو حیران کر دیا ہے۔امریکی جریدے فاربز نے 2023 کے لیے دنیا بھر کے 77 ممالک کے 2640 ڈالر ز ارب پتیوں کی فہرست جاری کی جس کے جائزے سے پتہ چلتا ہے کہ ارب پتیوں کی دنیا جہاں بہت افسانوی ہے وہیں بہت متنوع بھی ہے۔دلچسپ امر یہ ہے کہ گزشتہ سال کی نسبت اس سال ارب پتیوں کی تعداد میں 75 نئے لوگ شامل ہوئے تاہم اس کلب میں جن نئے افراد کو خوش آمدید کہا گیا ہے ان میں کوئی بھی امریکی شامل نہیں ہے، امریکا735 ارب پتیوں کے ساتھ اول، چین 539 کے ساتھ دوسرے، بھارت 169 کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔ایلون مسک 237.9 ارب کے ساتھ امیر ترین اور جیف بیزوس 154.3 ارب ڈالر کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں، اس میں جہاں ایک طرف امریکا کے ٹیکنالوجی کے بادشاہ ہیں وہیں چین کے مینوفیکچرنگ کے سرکردہ صنعتکار بھی شامل ہیں، چین جس کے ارب پتیوں کی تعداد 2022 میں 539 تھی وہ 2023 میں گرکر 495 ہوگئی ہے، بھارت کے 169 ارب پتی ہیں جن میں سرفہرست مکیش امبانی ہیں جن کی دولت کا تخمینہ 89.7 ارب ڈالر ہے۔دوسرے نمبر پر گوتم اڈانی ہیں جن کی دولت 54.4 ارب ڈالر ہے۔ جرمنی جو اپنی انجنیئرنگ کی پاور کی وجہ سے معرورف ہے اس کے ارب پتیوں کی تعداد 126 ہے۔روس کے ارب پتیوں کی تعداد 105 ہے ،روس میں چونکہ قدرتی وسائل کا بے پنا ہ ذخیرہ ہے اس لیے وہاں زیادہ تر افراد ثرووت مند ہیں جن کے پاس معدنی و دیگر قدرتی وسائل کی ملکیت ہے۔ ہانگ کانگ کے ارب پتیوں کی تعداد 66 ہے اور یہ شاید جغرافیائی طور پر وہ سب سے چھوٹا علاقہ ہے جہاں ارب پتیوں کی اتنی بڑی تعداد مقیم ہے۔کینیڈا میں ارب پتیوں کی تعداد 63 ہے اور یہاں کے امیروں کی قیادت ڈیوڈ تھامسن اور ان کا خاندان کر رہا ہے جن کی دولت 57.9 ارب ڈالر ہے اور ان کا تعلق میڈیا سے ہے اور تھامسن رائٹرزان کی معروف کمپنی ہے، لندن دنیا کا مالیاتی حب ہے اور یہاں زیادہ تر ارب پتیوں کی تعداد ان افراد پر مشتمل ہے جو روایتی جائیدادوں اور مالیاتی شعبوں سے وابستہ ہیں۔تائیوان سیلی کون آئی لینڈ کہلاتا ہے اور یہاں بھی 2023 میں ارب پتیوں کی تعداد 52 تھی ،ان میں سے بیشتر جدید الیکٹرونکس سیمی کنڈکٹرز اور کمپیوٹر ہارڈ ویئر سے جبکہ دیگر سروس انڈسٹری سے وابستہ ہیں، تائیوان کا امیرترین آدمی کواٹنٹا کمپیوٹرز سے وابستہ ہے۔امریکا کے 20 امیر ترین ارب پتیوں میں سے 10 سے 15 کا تعلق امریکا کی ٹیکنالوجی انڈسٹری سے ہے جیساکہ ایمز ون، مائیکروسافٹ، میٹا، الفا بیٹ، ایپل وغیرہ ہیں۔امریکا کے پانچ امیر ترین ارب پتی ایلون مسک کی دولت کا تخمینہ 237.2 ارب ڈالر جبکہ جیف بیزوس کی 154.3 ،لییری ایلیسن کی 147.9، بل گیٹس کی 119.3 اور وارن بوفے کی 117.7 ارب ڈالر ہے۔

Back to top button