دنیا کے انتہائی سرد سمندر میں تیراکی کرنے والی پہلی خاتون

چلی کی خاتون نے دنیا کے انتہائی سرد سمندر میں تیراکی کر کے نیا ریکارڈ قائم کر دیا ہے، وہ پہلی خاتون نے جنھوں نے سرد ترین پانی میں تیراکی کی ہے۔
37 سالہ باربرا ہرنانڈز نے گرینج آئی لینڈ میں چلی بے کے مقام پر سادہ سے تیراکی کے لباس میں 2.2 ڈگری سیلسیئس کے درجہ حرارت میں 45 منٹ اور 50 سیکنڈوں تک تیراکی کی۔
باربرا ہرنانڈز اس کارنامے سے قبل سمندر میں تیر کر تیزی سے ایک میل کا فاصلہ عبور کرنے کا گینیز ورلڈ ریکارڈ بھی اپنے نام کر چکی ہیں۔
باربرا کا ایک پریس ریلیز میں کہنا تھا کہ ان کی تیراکی کا مقصد اینٹارکٹک سمندروں کی حفاظت کے متعلق آگہی پھیلانا تھا۔
انہوں نے کہا کہ میں بہت خوش ہوں کہ سب اچھا گیا۔ اینٹارکٹیکا میں تیراکی سالوں سے میرا خواب اور دنیا کے ساتوں سمندروں میں تیرنے کے عزم کا حصہ تھا۔
