ظاہر جعفرکوعدالت سے کیوں نکال دیا گیا؟

نورمقدم قتل کیس کے مرکزی ملزم ظاہر جعفر کو عدالت میں کیس کی سماعت کے دوران بولنے پر ایک مرتبہ پھر کمرہ عدالت سے باہر نکال دیا گیا۔

نور مقدم قتل کیس کی سماعت ہوئی تو مرکزی ملزم ظاہر جعفر سمیت گرفتار ملزمان اسلام آباد ڈسٹرکٹ سیشن عدالت میں پیش ہوئے۔ ضمانت پر رہا ظاہر جعفر کی والدہ ملزمہ عصمت آدم جی اور تھراپی ورکس کے ملازمین عدالت میں‌ کیس کی سماعت کے دوران موجود تھے۔

کیس کی سماعت کے دوران جج نے استفسار کیا کہ مدعی مقدمہ کے وکیل کدھر ہیں؟ جس پر وکیل بابر حیات سمور نے جواب دیا کہ شاہ خاور سپریم کورٹ مصروف ہیں آپ کارروائی شروع کریں۔

ظاہر جعفر کے دوران سماعت بولنے پر فاضل جج نے ملزم کو کمرہ عدالت سے باہر جانے کا حکم دے دیا ۔ نیشنل فرانزک کرائم ایجنسی انچارج محمد عمران کے بیان پر جرح کے بعد کیس کی سماعت ملتوی کردی گئی۔

Back to top button