کوئی گیم شروع نہیں ہو رہی ، سپریم کورٹ کا فیصلہ سرآنکھوں پر

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ عدالت عظمیٰ سب سے بڑا ادارہ ہے جو قانون اور آئین کے مطابق ہو گا وہی ہوگا ، عمران خان پانچ سال پورے کریں گے ، کوئی گیم شروع نہیں ہورہی۔

وزیر اعظم کے ہمراہ پیشی کے دوران عدالت عظمیٰ میں میڈیا سے بات کرتے شیخ رشید نے کہا کہ سپریم کورٹ سب سے بڑا ادارہ ، سپریم کورٹ کا فیصلہ سر آنکھوں پر ہے ، وزیراعظم سنیں گے کیونکہ سپریم کورٹ بھی جمہوریت کا حصہ ہے ، اس کے فیصلے حکومت اور وزیراعظم پر بھی لاگو ہیں لہٰذا سپریم کورٹ جو کہے گی۔

شیخ رشید نے کہا کہ گیم صرف عمران خان کی ہے لہٰذا وہ پانچ سال پورے کریں گے ، خطرے کی کوئی بات نہیں ہے، عمران خان کی حکومت کامیاب رہے گی اور پانچ سال پورے کرے گی۔

Back to top button