دوران پروگرام اداکارہ فضا علی کی چیخیں کس نے نکلوائیں

معروف ٹی وی میزبان اور اداکارہ فضا علی نے انکشاف کیا ہے کہ جب شوبز انڈسٹری میں قدم رکھا تو ابتدائی پراجیکٹس کا معاوضہ آج تک نہیں ملا، والدہ کے کینسر کے علاج کیلئے معاوضہ لینے کیلئے شوبز شخصیات کے سامنے رونا پڑا لیکن آج تک کسی نے پیسے نہیں دیئے۔فضا علی نے مزاحیہ پرورگرام ’’حد کر دی‘‘ میں شرکت کی جہاں انہوں نے شکوہ کیا کہ انہیں ان کے کام کا معاوضہ نہیں دیا گیا، مرحوم ماں کے علاج کے لیے رقم نہ ہونے پر آنے والی مشکلات کے حوالے سے بتایا کہ جب ان کی والدہ کو علاج کی ضرورت تھی تو انہیں معاوضہ نہیں دیا گیا۔فضا علی نے کہا کہ جب والدہ بیمار تھیں تو میں لوگوں کے سامنے رو رہی تھی کہ مجھے میرا معاوضہ دے دیں، پھر مجبوراً مجھے اپنا فلیٹ پیچنا پڑا جس کے بعد اپنی والدہ کا علاج کروایا، ٹی وی سیریلز میں کام کرنے کی ایک وجہ یہی ہے کہ میری والدہ کینسر کی مریضہ تھیں اور ان کے علاج کے لیے مجھے پیسوں کی ضرورت تھی، اس وقت لوگوں نے مجھے میرا معاوضہ نہیں دیا، اگر وہ لوگ مجھے پیسے دے دیتے تو مجھے اپنا گھر بیچنا نہیں پڑتا۔اداکارہ فضا علی نے کہا کہ میں چاہتی ہوں کہ ایسے افراد کے متعلق رپورٹ کروں لیکن کسی نے میرا لحاظ نہیں کیا، مجھے نہیں معلوم تھا کہ جن لوگوں کے ساتھ میں گانا گاؤں گی، وہ میرا اس طرح فائدہ اٹھائیں گے، گلوکار ملکو کا نام لیتے ہوئے کہا کہ ملکو بھائی نے بھی میرا کوئی لحاظ نہیں کیا، ان کے ساتھ میں نے کئی گانے گائے، لیکن انہوں نے آج تک مجھے معاوضہ نہیں دیا۔انھوں نے کہا کہ گلوکار سجاد علی میرے بھائیوں کی طرح ہیں، انہوں نے اپنے گھر میں مجھے بہت زیادہ عزت دی، ان کی اہلیہ اور بچوں نے بھی مجھے بہت پیار اور عزت دی، اس دوران افواہیں پھیلانا شروع کردیں کہ فضا علی نے سجاد علی سے شادی کرلی ہے اور ان کی بیگم بھی فضا علی اور ان کی بیٹی کو قبول کرلیا ہے، ایسی افواہیں سن کر بہت دکھ اور افسوس ہوتا۔واضح رہے کہ اگست 2021 میں افواہیں گردش کر رہی تھیں کہ فضا علی نے گلوکار سجاد علی سے شادی کرلی ہے، اداکارہ نے جھوٹی خبریں پھیلانے والوں پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ شادی شدہ ہیں یا نہیں؟ وہ ان کا ذاتی مسئلہ ہے، دوسرے لوگ ان سے متعلق ایسی باتیں کرنا بند کریں اور وہ رشتے کرانے والی آنٹیوں کا کردار بھی ادا نہ کریں۔
