دورہ پاکستان پر بنگلہ دیش کی ہچکچاہٹ مایوس کن ہے

پاکستان کے باؤلنگ کوچ وقار یونس نے دورہ پاکستان میں بنگلہ دیش کی ہچکچاہٹ کو مایوس کن قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ سری لنکن ٹیم کی آمد اور ٹیسٹ سیریز کے کامیاب انعقاد کے بعد کوئی خدشات باقی نہیں رہنا چاہئیں۔
وقار یونس کا کہنا تھا کہ پاکستان اور سری لنکا کے مابین بہترین ماحول میں میچز ہوئے، کرکٹ سے محبت کرنے والے شائقین کھیل سے لطف اندوز ہوئے،آئی لینڈرز نے بھی مہمان نوازی کا لطف اٹھایا،سکیورٹی بہترین رہی۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کو محفوظ ملک ثابت کرنے کیلیے اور کیا کردکھانے کی ضرورت ہے، اگر کوئی اب بھی ملک کو غیر محفوظ سمجھے تو بیوقوفانہ سوچ کا مظاہرہ کررہا ہے، بنگلادیش کی ہچکچاہٹ مایوس کن اور امید ہے کہ ٹور کے حوالے سے بی سی بی کوئی مثبت فیصلہ کرے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button