دپیکا، رنویر کی علیحدگی کی خبروں کو فل سٹاپ کیوں لگ گیا؟

بھارتی فلم انڈسٹری کی مقبول ترین جوڑی دیپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ کے درمیان طلاق یا علیحدگی کی خبریں کئی ماہ سے زیر گردش ہیں جس پر دونوں نے خاموشی اختیار کی ہوئی تھی۔

بالی ووڈ میں اسٹارز جوڑے اکثر خبروں میں رہتے ہیں۔ رشتوں کے بننے اور ٹوٹنے کی خبریں شوبز کی چکاچوند دنیا میں عام ہیں۔ اس کے باوجود کئی مقبول جوڑوں نے ایک دوسرے کا ساتھ نبھاکر ان افواہوں کو غلط ثابت کیا ہے۔

رنویر سنگھ اور دیپیکا پڈوکون کی جوڑی بھی ایک ایسی ہی جوڑی ہے۔ دونوں کی شادی 2018 میں ہوئی تھی اور تھوڑے ہی دنوں کے بعد سے تاحال دونوں کے درمیان علیحدگی کی خبریں گرم ہیں۔

حیران کن طور پر ان خبروں پر جوڑے نے کبھی کوئی ردعمل نہیں دیا جس سے ان خبروں کو مزید فروغ کا جواز ملتا رہا لیکن یہ جوڑا اس سے بے نیاز عوام میں ایک دوسرے کے لیے اپنی محبت کا اظہار کرنے کا کوئی موقع نہیں چھوڑتا۔

رنویر کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے جس میں وہ ایک اسپورٹس ایونٹ میں اپنی بیوی دیپیکا کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کرتے ہوئے دیکھے جا سکتے ہیں۔ دونوں کی کیمسٹری شاندار مضبوط دکھائی دے رہی ہے۔

اس ویڈیو میں جوڑے کی چھیڑ چھاڑ کو دیکھ کر ان کے درمیان مضبوط رشتے کا اندازہ کیا جا سکتا ہے۔ اس ویڈیو نے رنویر اور دیپیکا کی طلاق یا علیحدگی سے متعلق خبروں پر فل اسٹاپ لگا دیا۔

دریں اثنا بالی ووڈ جوڑی کی نئی آنے والی فلم ’’سرکس‘‘ کا ویڈٰیو گانا بھی جاری کر دیا گیا ہے جس میں دونوں کو اکٹھے ڈانس کرتے دیکھا جا سکتا ہے،

بالی وڈ اداکارہ نے چارسال بعد خصوصی ڈانس نمبر تیار کیا ہے، اس سے قبل انہوں نے فلم پدماوت کے گانے گھومر پر پرفارم کیا تھا، اس گانے میں دیپیکا اپنے شوہر اور بالی وڈ اسٹار رنویر سنگھ کے ساتھ ڈانس کرتی دکھائی دے رہی ہیں، گانے میں ہندی کے ساتھ ساتھ تامل بول بھی شامل کیے گئے ہیں، گانے کو نقاش عزیز، جونیتا گاندھی سمیت دیگر نے مل کر گایا ہے۔

اس گانے کے علاوہ رنویرسنگھ اوردیپیکا بالی وڈ فلمز باجی راو مستانی، رام لیلا، پدماوت، بیجو باورا اور 83 میں ایک ساتھ کام کر چکے ہیں، فلم سرکس کو روہت شیٹی نے ڈائریکٹ کیا ہے۔سوشل میڈیا پر گانے کو کافی مثبت فیڈ بیک مل رہا ہے ۔

Back to top button