دیر بالا: جرگے میں  فائرنگ سے 9 افراد جاں بحق، 16 زخمی

دیر بالا میں  براول  کے علاقے میں جرگے کے دوران فائرنگ سے 9 افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے  جبکہ 16 افراد زخمی ہوگئے۔

دیر بالا کے علاقے براول میں گانو چم کے مقام پر سڑک کی تعمیر کے تنازع کے حل کے لیے فریقین کے درمیان جرگہ جاری تھا کہ اس دوران جھگڑا ہوگیا، دونوں فریقین نے ایک دوسرے پر فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں کئی افراد ہلاک اور زخمی ہوگئے۔

لاشوں اور زخمیوں کو فوری طور پر ڈی ایچ کیو دیر منتقل کردیا گیا، جہاں عملے نے 9 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے، اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ 16 زخمیوں کو طبی امداد دی جارہی ہے جن میں 5 کی حالت تشویشناک ہے۔

Back to top button