راکھی کی بائیوپک میں کونسی اداکارہ مرکزی کردار ادا کریگی

بالی ووڈ کی ڈرامہ کوئین راکھی ساونت نے اپنی بائیو پک بنانے کا اعلان کرتے ہوئے مرکزی کردار کے لیے اداکارائوں کی تلاش شروع کر دی ہے، راکھی نے اس سلسلے میں معروف اداکارہ عالیہ بھٹ اور ودیا بالن سے بھی رابطہ کیا ہے۔اداکارہ راکھی ساونت نے ایک پریس کانفرنس کے دوران اپنی بائیو پک بنانے کا اعلان کیا جبکہ اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ ہم نے بائیوپک میں مرکزی کردار کے لئے عالیہ بھٹ اور ودیا بالن کے ساتھ رابطہ کیا ہے، مجھے نہیں پتا کہ میری بائیو پک کے کتنے سیزن ہوں گے، اس میں کیا ہوگا، ڈائریکٹر کون لیں گے اور کس کا میوزک ہوگا۔راکھی نے بتایا کہ ابھی ہم دو لوگوں کو پیشکش کی ہے جن میں عالیہ بھٹ اور ودیا بالن شامل ہی، راکھی ساونت کی پریس کانفرنس سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہے اور صارفین کی جانب سے اس اعلان پر ملے جلے ردعمل کا اظہار کیا گیا ہے، ایک صارف نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ عالیہ آپ کی لیگ سے باہر ہو گئی ہے، اس کا نام بھی مت لینا، ایک اور نے مشورہ دیا کہ کوئی، براہ کرم اسے ہسپتال لے جائے۔راکھی ساونت آن لائن ٹرولنگ کا شکار ہوتی رہتی ہیں اور اکثر اپنے بے ساختہ اور اشتعال انگیز بیانات کے لیے انہیں تبصروں اور میمز کا سامنا کرنا پڑتا ہے، تاہم، اداکارہ ورچوئل ردعمل سے متاثر نہیں رہیں اور اپنے منفرد برانڈ تفریح سے سامعین کو مسحور کرتی رہیں۔

Back to top button