رنگا رنگ افتتاحی تقریب کیساتھ فیفافٹبال ورلڈ کپ کا آغاز

قطر میں رنگا رنگ تقریب افتتاحی تقریب کے ساتھ فیفافٹبال ورلڈ کپ 2022 کا آغاز ہوگیا ہے۔

عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق قطرکے شہر الخور کے البیت اسٹیڈیم میں فیفا ورلڈکپ 2022 کی افتتاحی تقریب ہوئی، تقریب میں عربی ثقافت کے رنگ پیش کیےگئے، افتتاحی تقریب کے باقاعدہ آغاز سے قبل ایک ویڈیو میں سمندر کے اندر، وہیل اور شارک مچھلیوں کو تیرتے دکھایا گیا، تقریب کے آغاز پر اُونٹ اور فنکار وں نے رقص کیا،افتتاحی تقریب میں معروف بالی وڈ اداکار مورگن فری مین نے امید، اتحاد اور برداشت کا پیغام دیا۔

رپورٹس کے مطابق ورلڈ کپ میں شریک ٹیموں کے جھنڈوں کے ساتھ بھی فنکاروں نے پرفارمنس پیش کی، پھر ورلڈ کپ فٹ بال کا آفیشل میسکوٹ میدان میں لایا گیا،جنوبی کوریا کے مشہور زمانہ میوزک بینڈ، بی ٹی ایس کے سنگر جونگ کوک نے قطر کے معروف فنکار فہد الخوبیسی کے ہمراہ ورلڈ کپ کے آفیشل گانے ڈریمرز پر پرفارم کیا،تقریب میں رقص اور موسیقی کا بھی اہتمام کیا گیا، اسٹیڈیم میں شائقین کی بڑی تعداد موجود تھی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق قطرکے امیر شیخ تمیم بن حماد الثانی نے ورلڈکپ کے باقاعدہ آغاز کا اعلان کیا، سعودی ولی عہد محمد بن سلمان، ترک صدر رجب طیب اردوان، یو اے ای کے نائب صدر اور دبئی کے امیر شیخ محمدبن راشد المکتوم اور مصری صدر عبد الفتاح السيسی سمیت دیگر عالمی رہنما بھی تقریب میں شریک ہوئے،امیر قطر کے خطاب کے بعد آتشبازی کا بھی مظاہر ہ کیا گیا اورمختصر مگر پروقار تقریب اپنے اختتام کو پہنچی ۔

یاد رہے کہ آج افتتاحی میچ میزبان قطر اور ایکواڈور کے درمیان ہوگا جو کہ پاکستانی وقت کے مطابق 9 بجے شروع ہوگا۔

Back to top button