رونا انسانی صحت کے لیے کتنا مفید ہے؟

انسانی زندگی میں رونے کو عام طور پر برا فعل تصور کیا جاتا ہے، چاہے یہ بات کسی بچے کی ہو یا بڑے کی، لیکن طبی ماہرین نے رونے کو دردکش اور نارمل فعل گردانتے ہوئے آنکھوں کی صحت کیلئے مفید قرار دے دیا ہے۔
رونا ایک ایسا رویہ ہے جو دوسروں میں ہمدردی کا جذبہ پیدا کرتا ہے اس لیے جب آپ دکھ یا تکلیف میں ہوتے ہیں تو دوسرے لوگ آپ سے ہمدردی رکھتے ہیں۔رونا کسی بھی انسان کے لیے کمزوری کی علامت نہیں ہے بلکہ اس عمل سے دماغ اور جسم پر فائدے مرتب ہوتے ہیں۔
رونے کی مختلف وجوہات ہوسکتی ہیں جن میں درد یا تکلیف کا احساس، اداسی، غصے میں اور خوشی کے موقع پر بھی انسان کے آنکھوں سے آنسو نکل آتے ہیں۔کوئی فلم دیکھتے ہوئے، پیاز کاٹتے ہوئے بھی آنسو نکل آتے ہیں۔
سائنسدان کہتے ہیں کہ رونے کے کئی فوائد ہیں لیکن محققین کا کہنا ہے کہ اس پر ہمیں مزید تحقیق کرنا ہوگی، ہمارا جسم مسلسل کئی آنسوؤں کے قطرے بناتا ہے، سائنس کے مطابق تین قسم کے آنسو ہوتے ہیں۔ بیسل (Basal ) آنسو: یہ آنکھوں کی حفاظت کرتے ہیں اور نم رکھنے میں مدد کرتے ہیں، یہ ہماری آنکھوں میں ہمیشہ موجود رہتے ہیں۔
ریفلیکس (reflex) آنسو: یہ آنسو بڑی مقدار میں بنتے ہیں،یہ اس وقت نکلتے ہیں جب ہماری آنکھ میں دھول، مٹی، پلکیں چلی جائیں۔
جذباتی آنسو: یہ تب بنتے ہیں جب ہم غصے میں ہوں، اداس ہوں یا خوشی محسوس کررہے ہوں۔آنسو میں زیادہ تر پانی ہوتا ہے لیکن ان میں نمک، فیٹی آئل اور 1500 سے زیادہ مختلف پروٹین بھی ہوتے ہیں۔
یونیورسٹی آف ساؤتھ فلوریڈا کے مطالعے کے مطابق رونا یا آنسو نکلنا ہماری صحت کے لیے فائدہ مند ہے لیکن یہ چند عوامل پر منحصر ہے۔زیادہ دیر تک رونے سے آکسیٹوسن (oxytocin ) اور اینڈوجینس اوپیئڈز (endogenous opioids) جاری ہوتے ہیں جسے اینڈورفنز (endorphins) کہا جاتا ہے، یہ آپ کو جسمانی اور جذباتی تکلیف کو کم کرنے میں مدد دیتے ہیں، آکسیٹوسن آپ کو سکون کا احساس دیتا ہے۔
بہت سے لوگ موڈ بہتر بنانے کے لیے مختلف کام کرتے ہیں مگر قدرت نے ہمیں موڈ بہتر بنانے کے لیے ایک نیچرل ذریعہ فراہم کیا ہے اور وہ ہے رونا۔
جذباتی توازن بحال کرتا ہے، رونا صرف اداسی سے منسلک نہیں ہے بعض اوقات آپ انتہائی خوشی، خوف یا دباؤ کی صورت میں روتے ہیں۔
ٹلبرگ یونیورسٹی کے محققین کے مطابق امریکی خواتین اوسطاً ہر ماہ 3.5 بار روتی ہیں جبکہ امریکی مرد ہر مہینے تقریباً 1.9 بار روتے ہیں، ہر ملک کی شرح مختلف ہوتی ہے، مثال کے طور پر چین میں خواتین ہر ماہ صرف 1.4 بار روتی ہیں، بلغاریہ میں مرد ہر مہینے صرف 0.3 بار روتے ہیں۔
سائنسدانوں کے مطابق رونا صحت کے لیے مفید ہوسکتا ہے لیکن کچھ علامات ایسی ہیں جو انسانی صحت کے لیے خطرے کی علامت بن سکتے ہیں، جن میں:اگر آپ بھی یہ محسوس کرتے ہیں تو ان صورتحال میں بہت زیادہ رونا صحت کے لیے نقصان دہ ہے، ایسی صورت میں آپ ڈاکٹر سے فوری رجوع کریں۔
