روڈا سعودیہ سمیت غیرملکی انویسٹرز کو سرمایہ کاری کا موقع دیگا

روڈا کی جانب سے سعودی عرب سمیت دیگر غیرملکی سرمایہ کاروں کو لاہور کے میگا راوی اربن پراجیکٹ میں سرمایہ کاری کا موقع فراہم کیا جائے گا۔

اس بات کا اعلان ریاض میں سرمایہ کاری سیمینار "Horizon Redefined”  میں کیا گیا، سیمینار میں ایک بڑی تعداد میں مختلف مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے شرکت کی جس میں کاروباری حضرات، سعودیہ میں مقیم پاکستانی اور شاہی خاندان سے تعلق رکھنے والے عہداداران بھی شامل تھے۔

اس موقع پر پاکستان اور سعودی عرب کے سفیر عظمت احمد فاروق نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مستقبل میں راوی کے جدید شہر کے طور پر سامنے آنے سے بے پناہ کاروباری مواقعے فراہم ہوں گے بلکہ لاہور کے ماحولیاتی مسائل کا حل اور ایک عوام دوست منصوبے کے طور پرنئی جہد کا آغاز بھی ہوگا۔

احمد فاروق نے پاکستان اور سعودی عرب کے کاروباری تعلقات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ دونوں ملکوں کے تعلقات میں بہتری آ رہی ہے جس کی ایک مثال خلیجی ممالک اور پاکستان کے درمیان بنائی گئی ڈیجیٹل تعاون کی تنظیم ہے۔ سعودی جوائنٹ بزنس کونسل بھی پاکستانی کاروباری کمیونٹی کے ساتھ نئی راہوں کی تخلیق میں دلچسپی رکھتا ہے۔

سفیر احمد فاروق، شہزادی بودیر اور جناب صالح تمیم سے روڈا کے اس سیمینار کے انعقاد میں معاونت پر اظہارِ تشَکر کیا گیا۔ اس کے ساتھ ساتھ ایک بڑی تعداد میں سعودی کاروباری نمائندے، سعودیہ میں مقیم پاکستانی اور اِنویسٹرز کا بھی شکریہ ادا کیا جنہوں نے اس سیمینار میں شرکت کی، منصور احمد جنجوا نے روڈا کو عوام دوست منصوبے کے طور پر بننے والا ایک ایسا منصوبہ قرار دیا جو ماحولیاتی، ترقیاتی اور تمام شہری اصولوں کے مطابق جدت اور قدرت کا امتزاج ہوگا۔ ایگزیگیٹو ڈائریکٹر کمرشل کاشف قریشی نے روڈا پے ایک ہماگیر بریفنگ دیتے ہوئے اس پروجیکٹ کے تمام خدوخال کو واضح کیا اور اس منصوبے کے سارے پہلوئوں پر روشنی ڈالی۔

‎آخر میں سوال و جواب کے دوران سعودی کاروباری کمیونٹی اور سعودی میں مقیم پاکستانیوں نے روڈا شہر کو دیکھنے کا شوق ظاہر کرتے ہوئے اس خواہش کا اظہار بھی کیا کہ وہ جلد اس منصوبے میں سرمایہ کاری کے مواقعوں سے سمریاب ہونے کے لئے پاکستان کا دورہ بھی کریں گے ۔

Back to top button