بجلی کے بل نے ماڈل نادیہ حسین کی چیخیں نکلوا دیں

ملک میں بجلی کے بل صارفین پر بجلیاں گرارہے ہیں لیکن اس سے عام لوگ ہی متاثر نہیں بلکہ پاکستان کے شوبز ستارے بھی پریشان ہیں۔معروف اداکارہ اور سپر ماڈل نادیہ حسین کو بھی یہی شکایت ہے کہ بجلی کم استعمال کرنے کے باوجود انہیں بھاری بھرکم بل موصول ہوا ہے۔
نادیہ حسین نے حال ہی میں ایک پوڈ کاسٹ میں شرکت کی ہے جہاں انہوں نے مہنگے بجلی بلز پر حکومت کی ناقص کارکردگی پر اپنی ناراضی کا اظہار کیا۔ان کا کہنا تھا کہ ان کے گھر میں یونٹس کم استعمال ہونے کے باوجود بجلی کا بل بہت زیادہ آیا ہے۔ انہوں بے بتایا کہ’میرے گھر میں جنوری، فروری یا مارچ میں 2500 یونٹس استعمال ہوتے تھے اور بجلی کا بل ایک لاکھ 20 ہزار روپے آتا تھا لیکن اب جب کہ اس ماہ 2012 یونٹس استعمال ہوئے لیکن بجلی کا بل ایک لاکھ 70 ہزار روپے آیا ہے‘۔نادیہ نے کہا کہ شدید گرمی میں 500 یونٹس کم استعمال کرنے ہر بھی ان کے گھر میں پونے 2 لاکھ روپے بجلی کا بل آگیا۔اداکارہ نے حکومت سے سوال کیا کہ 500 یونٹس کم استعمال کرنے پر بجلی کے بل میں 50 ہزار روپے کا اضافہ کیسے ہوسکتا ہے؟
یاد رہے کہ اس سے قبل پاکستانی شوبز انڈسٹری کی شخصیات بشمول نادیہ خان، ندا یاسر، فضا علی اور سعدیہ امام نے بھی بجلی بلوں کے حوالے سے کچھ ایسی ہی شکایات کی تھیں۔ اداکاراؤں کا کہنا تھا کہ مہنگائی کی وجہ سے ان کے گھر کے اخراجات بھی شدید متاثر ہوئے ہیں۔نادیہ خان نے اپنے یوٹیوب چینل آئوٹ سٹائل پر ایک ویڈیو شئیر کی جہاں تمام اداکارائیں اپنے بجلی کے بھاری بل کی تفصیلات بتا رہی ہیں، سعدیہ امام نے انکشاف کیا کہ کچھ ماہ قبل ان کے گھر کا بجلی کا بل 67 ہزار روپے آیا تھا جس کے بعد انہوں نے اپنے گھر میں سولر سسٹم لگوا لیا، سولر سسٹم لگوانے کے بعد اب گزشتہ ماہ بجلی کا بِل 19 ہزار روپے آیا ہے اور 5 ہزار روپے ٹیکس لگنے کے بعد کُل بجلی کا بِل 26 ہزار روپے ہوگیا ہے، ان کے گھر میں 2 اے سی لازمی چل رہے ہوتے ہیں۔سعدیہ امام نے انکشاف کیا کہ ان کے پاس صرف ایک گاڑی ہے جو بیٹی کے لیے سکول کیلئے استعمال ہوتی ہے، جبکہ مہنگائی کی وجہ سے ان کے گھر کا بجٹ بھی شدید متاثر ہوا، کچھ ماہ قبل گھر کا سامان 45 سے 50 ہزار روپے میں خریدتی تھیں، اس بار یہ خرچہ 75 ہزارروپے تک پہنچ گیا ہے، ہم نے کبھی نہیں سوچا تھا کہ جو آلو اور ٹماٹر، پودینہ 100 سے 200 میں فروخت ہوتے تھے اب 300 تک جا پہنچے ہیں۔ماڈل فضا علی نے بتایا کہ اے سی نہ چلانے کے باوجود ان کے گھر کا بجلی کا بل 67 ہزارروپے آیا تھا، بجلی کا بل کم کرنے کے لیے گھر میں سولر شیٹ یا سولر پینل لگوائیں، پوری دنیا اسی سسٹم پر چل رہی ہے۔نادیہ خان کا کہنا تھا کہ گزشتہ ماہ وہ 3 ہفتے پاکستان میں نہیں تھیں اس کے باوجود بجلی کا بِل 75 ہزار روپے آیا ہے، گزشتہ ماہ گھر میں نہ ہونے کے باوجود اتنا زیادہ بل آیا ہے تومیرے خیال میں رواں ماہ شاید ڈیڑھ کروڑ روپے بِل آئے گا
