روڈا نے احاطہ عالمگیر پارٹمنٹس کا ادائیگی پلان دے دیا

روڈا کہلانے والی راوی ریور ڈویلپمینٹ اتھارٹی نے احاطہ عالمگیر کونڈومینئم اپارٹمنٹس کے ادائیگی پلان کا اعلان کر دیا ہے۔ ادائیگی پلان کے تحت 10 فیصد ڈاؤن پیمنٹ دینا ہو گی۔ قبضے کے وقت 25 فیصد ادائیگی کرنا ہو گی جبکہ بقیہ رقم آسان ماہانہ اقساط کی صورت میں ادا کی جا سکے گی۔ 600 سکوئر فٹ سٹوڈیو اپارٹمنٹس کی قیمت 1 کروڑ 8 لاکھ رکھی گئی ہے جس کی ڈاؤن پیمنٹ 10 لاکھ 80 ہزار ہے۔ قبضے کے وقت 27 لاکھ کی ادائیگی جبکہ باقی 1 لاکھ 47 ہزار ماہانہ قسط ہو گی۔
اسی طرح 500 سکوئر فٹ اپارٹمنٹ کی قیمت 90 لاکھ، ڈاؤن پیمنٹ 9 لاکھ، قبضے کے وقت ساڑھے 22 لاکھ جبکہ 1 لاکھ 22 ہزار کی ماہانہ قسط ادا کرنی ہو گی۔ ایک بیڈ روم اپارٹمنٹ میں 4 اقسام ہیں، 750 سکوئر فٹ کی قیمت 1 کروڑ 35 لاکھ مختص ہے، ڈاؤن پیمنٹ 13 لاکھ 50 ہزار، قبضے کے وقت 34 لاکھ جبکہ تقریبا 1 لاکھ 82 ہزار ماہانہ اقساط ہو گی۔ دو بیڈ روم اپارٹمنٹ میں 6 اقسام ہیں، 1450 سکوئر فٹ کی قیمت 2 کروڑ 61 لاکھ مختص، ڈائون پیمنٹ 26 لاکھ 10 ہزار، قبضے کے وقت 65 لاکھ جبکہ تقریبا 3 لاکھ 50 ہزار ماہانہ اقساط ہو گی۔ 3 بیڈ روم اپارمنٹ 2500 سکوئر فٹ کی قیمت 4 کروڑ 50 لاکھ مختص ہے، ڈاؤن پیمنٹ 45 لاکھ، قبضے کے وقت 1 کروڑ 12 لاکھ جبکہ تقریبا 6 لاکھ 9 ہزار ماہانہ اقساط ہوں گی۔
پینٹ ہاؤس کی بھی دو اقسام متعارف کرائی گئیں ہیں۔ سب سے بڑے 6500 سکوئر فٹ کے پینٹ ہائوس کی قیمت 11 کروڑ 70 لاکھ، ڈائون پیمنٹ 1 کروڑ 17 لاکھ، قبضے کے وقت 2 کروڑ 92 لاکھ 50 ہزار ادا کرنا ہوں گے، جبکہ تقریبا 15 لاکھ 84 ہزار ماہانہ ادائیگی کرنا ہو گی۔۔
