رکن قومی اسمبلی اسلم خان کا وسیم اختر پر ایک کروڑ روپے مانگنے کا الزام

کراچی سے تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی اسلم خان نے میئر کراچی اور ایم کیو ایم رہنما وسیم اختر پر ایک کروڑ روپے مانگنے کا الزام عائد کیا ہے۔
رکن اسمبلی اسلم خان کا کہنا ہے کہ انہوں نے وسیم اختر کے خلاف درخواست ایس ایس پی جنوبی کو دے دی ہے۔
ایم این اے نے درخواست میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ میئر کراچی وسیم اختر نے اپنے بیٹے کے ذریعے انہیں گھر بلاکر ایک کروڑ روپے مانگے۔ درخواست میں اسلم خان نے کہا کہ انہوں نے اپنے خرچے سے 10، 11 اور 12 جنوری کو کراچی ایٹ فیسٹیول کیا، 13 جنوری کو میئر کراچی نے اپنی رہائش گاہ پر بلایا اور ایک کروڑ کا تقاضہ کیا۔
اسلم خان نے وسیم اختر کی کال ریکارڈنگ کی موجودگی کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ اپنے اور اہل خانہ کی جان کو خطرہ ہے کیوں کہ وسیم اختر اپنے عہدے کی وجہ سے نقصان پہنچا سکتے ہیں۔
دوسری جانب وسیم اختر نے اسلم خان کے الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس شخص کو ذاتی طور پر نہیں جانتے، نہیں معلوم ان کے خلاف کیوں درخواست دی گئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button