ریسٹورنٹس کو افطار سے سحری تک کھلا رکھنے کی اجازت مل گئی

رمضان المبارک کے دوران ریسٹورنٹس اور دیگر فوڈز پوائنٹ کو افطار سے سحری تک کھلا رکھنے کی اجازت مل گئی ہے، لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے گزشتہ روز اسموگ کے تدارک سے متعلق کیس کی سماعت کی تھی جس کا عدالت نے تحریری حکم نامہ جاری کر دیا۔تحریری حکم نامے میں عدالت نے ماحولیات سے متعلق سکول کے بچوں کو ہفتے میں ایک روزپریکٹیکل کرانے کی ہدایت کی اور کہا کہ آئندہ سماعت پرنصاب سے متعلق رپورٹ پیش کی جائے، حکم نامے کے مطابق سرکاری وکیل کی رپورٹ میں بتایا گیا ہےکہ ٹائرجلانے والے تمام یونٹس کی بجلی منقطع کر دی ہے، عدالت نے اپنے حکم میں مزید کہا کہ لیسکو اہلکاروں کو درخت کاٹنے سے روکنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں، لیسکو نے اگر کوئی درخت کاٹنا ہو تو پہلے پی ایچ اے کو آگاہ کرے۔
