زرداری خاندان کا مقبول میک اپ برانڈ ’ہدی‘ کی بانی کو آموں کا تحفہ

پاکستان میں آموں کا سیزن شروع ہوتے ہی آم پارٹیاں منعقد کی جاتی ہیں اور آم اپنے چاہنے والوں کوبطور خاص تحائف کے طور پر بھی دیے جاتے ہیں۔
زرداری خاندان یعنی پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری، سابق صدر آصف زرداری اور ان کی صاحبزادریوں بختاور اور آصفہ کی جانب سے دبئی نژاد عراقی میک اپ آرٹسٹ اور میک اپ برانڈ ’ہدی‘ کی شریک بانی مونا قطان کو آموں کا تحفہ بھجوایا گیا جس کے سوشل میڈیا پر چرچے ہورہے ہیں۔
زرداری خاندان نے میک اپ آرٹسٹ کو سندھ کے شہر ٹنڈو الہ یار میں موجود اپنے فارم کے آم بھجوائے اور انہیں خصوصی طور پیک کرواکر کریٹوں پر بلاول ہاؤس کا لیبل بھی لگوایا۔
مونا قطان نے زرداری خاندان کی جانب سے بھجوائے گئے آموں کے تحفے کا شکریہ انسٹاگرام اسٹوری پر ایک ویڈیو اور تصویر شیئر کرکے کیا۔


مونا قطان کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو میں میک اپ آرٹس کو آموں کے کریٹ دکھاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے لیکن وہ خود بظاہر موجود نہیں، ویڈیو میں انہیں آموں کے تحائف بھجوائے جانے پر زرداری خاندان کا شکریہ ادا کرتے سنا جاسکتا ہے۔
224762 8581119 updatesدوسری جانب اسٹوری شیئر ہوتے ہی سوشل میڈیا پر متعدد صارفین نے حیرت کا اظہار کرتے ہوئے سوال کیا کہ آخر زرداری خاندان کے میک اپ آرٹسٹ سے کون سے تعلقات ہیں، اس کے علاوہ مینگو گفٹ کے نام سے سوشل میڈیا پر ٹرینڈ بھی کر رہا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button