زیادہ مہنگے آئی پی پیز سے معاہدے ختم کرنے کا جائزہ لے رہے ہیں، وزیر توانائی اویس لغاری

وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری کا کہنا ہے کہ زیادہ مہنگے آئی پی پیز سے معاہدے ختم کرنے کا جائزہ لےرہے ہیں،آئی پی پیز سے متعلق اقدامات کررہے ہیں جس کےاچھے نتائج سامنے آئیں گے۔ دیکھ رہے ہیں کہ کس آئی پی پی کاکتنا عرصہ باقی رہ گیا ہے،زیادہ مہنگے آئی پی پیزکو نکالنے کاکیا طریقہ ہے،اس کی قیمت کیا ہوگی؟۔
وزیر توانائی اویس لغاری ںے کہا کہ ملک میں بجلی کی طلب میں10فیصد تک کمی ہوگئی،آئی پی پیز کے حوالےسے بہت کچھ کر رہے ہیں دیکھ رہے ہیں کہ کس آئی پی پی کاکتنا عرصہ باقی رہ گیا،کس آئی پی پی سے ہمیں کتنا فائدہ اور کتنا نقصان ہےہم ان عوامل کا جائزہ لےرہے ہیں۔ یہ بھی دیکھ رہے ہیں کہ آئی پی پیز کو نکالنےکی قیمت کیا آج ہم برداشت کرسکتے ہیں؟
وزیر اعظم کی ہدایات کےمطابق بہت جلد اس پر کوئی نہ کوئی فیصلہ ہو گا۔
