سائرہ کا الزام سچ نکلا، شہروز اور صدف کا معاشقہ ثابت ہو گیا

لوگ حیران ہیں کہ سائرہ یوسف سے علیحدگی کے بعد سوشل میڈیا پر اپنی بے گناہی کی دہائی دینے والے شہروز سبزواری نے اسی ایکٹرس اور ماڈل سے کیسے شادی کر لی، جس سے تعلق کی وہ ہر فورم پر تردید کرتے رہے اور جس سے تعلق کا الزام لگا کر سائرہ ان سے الگ ہوئیں؟
دوسرے لفظوں میں سائرہ نے شہروز سے جن الزامات کے تحت طلاق لی تھی وہ حرف بحرف درست ثابت ہوئے۔ دونوں کی علیحدگی کو ابھی تین مہینے بھی نہیں گزرے کہ شہروز اور اسکے والدین صدف کنول کو بیاہ کر گھر لے آئے۔ بہروز سبزواری کے اکلوتے بیٹے شہروز سبزواری نے اسی صدف سے شادی کر لی ہے، جنھیں بقول ان کے، سائرہ بلاوجہ انکے ساتھ جوڑ کر بدنام کر رہی تھیں۔ تاہم شہروز کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ وہ ابھی تک اپنے پرانے موقف پر قائم ہیں اور اب ان کا یہ کہنا ہے کہ انہوں نے صدف کنول سے اس لئے شادی کرلی کہ وہ ان کی وجہ سے بد نام ہو چکی تھی۔
یہ کچھ ہی عرصہ پہلے کی بات ہے، سائرہ اور شہروز کو شوبز کی دنیا کا انتہائی حسین جوڑا مانا جاتا تھا۔ پھر دونوں کے اس خوبصورت بندھن کو جانے کس کی نظر لگ گئی کہ ایک خوبصورت بیٹی کے والدین ہونے کے باوجود صرف آٹھ سال کے اندر اندر ان کی راہیں جُدا ہو گئیں۔
کہا جاتا ہے کہ بہروز سبزواری اور انکی بیوی سفینہ اپنی بہو سائرہ کے ضرورت سے زیادہ آزاد خیال ہونے پر کچھ زیادہ خوش نہیں تھے۔ اپنی نئی بہو کنول صدف کے ساتھ بنائی گئی شادی کی تصاویر میں بھی لڑکے کے ماں باپ کی خوشی کا اندازہ بخوبی لگایا جاسکتا ہے۔ ان کا خیال تھا کہ سائرہ جتنی آزاد خیال ہے، شاید ان کی فیملی میں ایڈجسٹ نہ کر سکے لیکن اب کہانی میں ٹوئسٹ یہ ہے کہ ان کی نئی بہو بھی سونے پر سہاگہ ہیں، ان کی آزاد خیالی اور بولڈ فیشن شوٹس کے چرچے بھی کچھ کم نہیں۔
بہرحال 34 سالہ شہروز اور 37 سالہ صدف کنول کی شادی سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈ ہے۔ لوگوں نے جہاں شہروز سے علیحدگی کے معاملے میں سائرہ کے بروقت فیصلے کو سراہا وہیں شہروز اور صدف پر خوب لعن طعن کی۔ واضح رہے کہ شہروز سوشل میڈیا سے اپنا وہ مشہور زمانہ ویڈیو کلپ بھی ہٹا چکے ہیں، جس میں انھوں نے انتہائی دکھ سے یہ بتایا تھا کہ صدف کو ان کے ساتھ خوامخواہ بدنام کیا جا رہا ہے جبکہ وہ انہی کی طرح بے گناہ ہیں۔
ناقدین کی طرف سے کہا جارہا ہے کہ شہروز لاکھ تردید کریں مگر ان دونوں کی دوستی کو سائرہ نے بہت عرصہ برداشت کئے رکھا کہ شاید شہروز کو خود ہی احساس ہو جائے اور وہ صدف کے چنگل سے نکل آئیں۔ فروری 2020 میں جب شہروز اور سائرہ کی علیحدگی ہوئی،اس سے چند ماہ پہلے کی بات ہے، ان کے بعض مشترکہ دوستوں نے بھی شہروز کو کافی سمجھایا کہ اپنی ہنستی بستی زندگی خراب نہ کرو اور سائرہ کا نہیں تو اپنی معصوم پھول جیسی بیٹی نورے ہی کا خیال کر لو لیکن شہروز شاید صدف کی محبت میں اتنے اندھے ہو چکے تھے کہ انھیں کچھ دکھائی نہیں دے رہا تھا۔ یہ نومبر 2019 کے اواخر کی بات ہے، اوسلو ناروے میں آئی پی پی اے ایوارڈذ کا انعقاد ہو رہا تھا۔ یہی وہ وقت تھا جب صدف کی محبت کے جادو نے اپنا کام کر دکھایا، اور دونوں کی مشترکہ سٹیج پرفارمنس ”سائرہ اور شہروز“ کی شادی کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہوئی۔ کہنے والے تو یہ بھی کہتے ہیں کہ کہانی کا کلائمکس وہیں لکھا گیا تھا اور یہ علیحدگی سے تقریباً تین ماہ پہلے کی بات ہے،سائرہ کو بھی یقین ہو گیا تھا کہ شہروز اور صدف کا تعلق سنی سنائی بات نہیں یے اور شہروز واقعی اسے ”چیٹ“ کر رہا ہے۔ اب شہروز اور صدف کے نکاح کی خبر بھی سائرہ کے ہر دعوے کی تصدیق کرتی ہے، وہ اپنے ایک انٹرویو میں پہلے ہی یہ وضاحت کر چکی ہیں کہ شہروز سے شادی کا فیصلہ غلط تھا لیکن صحیح یا غلط کا احساس آپ کو اس وقت ہوتا ہے جب خود کی سمجھ آتی ہے۔ میں نے زندگی میں جو بھی کیا، مجھے اس حوالے سے کوئی گلٹ نہیں!!
