سابق بھارتی کرکٹر عرفان پٹھان نے ایک بار پھر لفظی جنگ چھیڑ دی

ورلڈ کپ شروع ہونے سے قبل ہی سابق بھارتی کرکٹر عرفان پٹھان نے ایک بار پھر لفظی جنگ چھیڑ دی۔عرفان پٹھان نے ٹویٹ کرتے ہوئے طنز کیا کہ  “لوگ ہماری مہمان نوازی سے حیران ہیں”، ہم صرف کرکٹ ہی نہیں زندگی کے ہر شعبے میں بہترین میزبان ہیں۔ ورلڈکپ کھیلنے آنے والی تمام ٹیموں کا یہ یادگار ٹورنامنٹ ہوگا۔

عرفان پٹھان کے ٹویٹ کو کرکٹ شائقین نے طنزیہ قرار دیدیا۔جبکہ کچھ نے عرفان پٹھان کو یاد کروایا کہ حیدرآباد میں قومی ٹیم کے آمد پر واحد پاکستانی چاچا بشیر استقبال کیلئے ائیر پورٹ پر پاکستانی جھنڈے کے ہمراہ نعرہ لگارہے تھے تو انہیں سیکیورٹی اہلکاروں نے جھنڈا لہرنے سے روک دیا تھا۔

 پاکستانی شہری  کا کہنا تھاکہ  ایشیاکپ میں اگر بھارت آتا وہ بھی ہماری مہمانوازی دیکھتا۔کیا آپ کراچی ٹیسٹ بھول گئے جہاں آپ نے ہیٹرک کی تھی تو ہجوم نے کتنا سراہا تھا، مہمان نوازی تو خوب کی تھی جہاں آپ گئے تھے، لیکن سمجھ نہیں آتا آپ اتنے زہریلے کیوں ہو جاتے ہو!۔

Back to top button