ورلڈ کپ،بھارت کی جانب سے قومی ٹیم کیلئے خصوصی انتظامات

بھارت کی جانب سے مذہبی تہواروں کے باوجود قومی ٹیم کیلئے سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے ہیں۔پاکستانی کرکٹ ٹیم کو پریکٹس سیشن کیلئے صبح 8سے12بجے تک وقت دیاگیا ہے ۔پاکستانی کرکٹ ٹیم کو نیوزی لینڈ کیخلاف وارم اپ میچ سے قبل راجیوگاندھی سٹیڈیم میں 7پچز مہیاکی گئیں ہیں۔سپنرز کی تیاری کیلئے دوستانہ پچز بنائی گئی ہیں۔
قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم کابھی کہنا تھاکہ بھارتی سرزمین سے ہم آہنگ نہ ہونے کے باوجود ورلڈ کپ میں بہترین کھیل پیش کریں گے۔
