لبنان میں کالعدم داعش کے امیر کو 160سال قید کی سزا سنادی گئی

 لبنان میں کالعدم تنظیم داعش کے سربراہ عماد یاسین کو 11الزامات میں مجرم ثابت ہونے پر 160سال قید کی سنادی گئی۔عماد یاسین بیرون میں ٹی وی سٹیشن سمیت مختلف ہوٹلز،پاور پلانٹس ودیگرمقامات پر بم دھماکوں میں ملوث تھا ۔ملزم پر سکیورٹی فورسز پرحملے،سرکاری عمارتوں کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کاالزام بھی تھا ۔عماد یاسین کو 22ستمبر 2016کو شہر صیدا سے گرفتار کیاگیاتھا۔

عماد یاسین نے لبنان میں فلسطینی پناہ گزینوں کے سب سے بڑے کیمپ میں کارروائیوں، لبنانی فوجیوں پر فائرنگ اور مسلح گروپوں کو اسلحہ اور گولہ بارود منتقل کرنے کے اعترافات کیے تھے۔ اعترافی بیانات اور شواہد کی روشنی میں لبنان کی فوجی عدالت نے اسے 11 قید کی سزائیں سنائیں جن کی مجموعی مدت 160 سال بنتی ہے۔

Back to top button