چینی ہیکرز نے امریکہ کی 60ہزار ای میلز چرالیں

امریکی سینیٹ عملے کاکہنا ہے کہ چین کےہیکرز نے امریکی وزارت خارجہ کے ای میل سافٹ ویئرتک رسائی حاصل کرلی تھی ۔عملے نے ای میلز چوری ہونے کے معاملے پر آئی ٹی حکام کی ارکان پارلیمنٹ کو دی گئی بریفنگ کی تفصیلات نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر بتائیں۔
امریکی سینٹ کے آئی ٹی حکام نے ارکان کو بتایا کہ چینی ہیکرز نے وزارت خارجہ کے 10ای میل اکاؤنٹس سے 60ہزار سے زائد ای میلز چوری کی ہیں۔ان افراد کےنام اورعہدے نہیں بتائے جن کی ای میلز ہیک کی گئی تھیں تاہم ان میں سےایک کے سوا باقی تمام بحرالکاہل میں تعینات تھے
دوسری جانب سے امریکی وزارت خارجہ کی ای میلز ہیک کرنے کاالزام کو مسترد کرتے ہوئے مائیکرو سافٹ کی نااہلی قرار دیدیا۔
