’’سابق مس یونیورس سشمیتا سین خطرناک بیماری سے دوچار‘‘

سابق مس یونیورس سشمیتا سین نے انکشاف کیا ہے کہ وہ عارضہ قلب کے ساتھ ’’آٹو امیون ڈیزیز‘‘ خودکار مدافعتی بیماری کا بھی شکار رہ چکی ہیں، جس سے ان کی زندگی بہت متاثر ہوئی۔سشمیتا سین نے حال ہی میں ایک یوٹیوب انٹرویو میں زندگی کے کئی رازوں سے پردہ اُٹھاتے ہوئے بتایا کہ جب 1994 میں وہ مس یونیورس بنیں تو انہیں میکسیکو ڈنر پر بھیجا گیا لیکن انہیں بطور مہمان خاص اس طرح کی پرتعیش اور پرتکلف پارٹی میں کھانا کھانے کا کوئی تجربہ نہیں تھا، انہیں یہ تک علم نہیں تھا کہ ٹیبل پر مہمانوں کے سامنے کس طرح بیٹھ کر کس انداز میں کتنا کھانا چاہئے۔اداکارہ نے اعتراف کیا کہ اُس وقت ان کی عمر محض 18 سال تھی اور انہیں درست انداز میں انگریزی بھی نہیں بولنا آتی تھی اور انہیں بطور مس یونیورس اعلیٰ عہدوں پر فائز افراد کے ساتھ ڈنر پر بھیجا گیا، جہاں وہ تقریب شروع ہونے سے قبل ہی بھوک کا شکار ہوگئیں، انہوں نے یہ بھی بتایا کہ 2023 میں جب انہیں ہارٹ اٹیک ہوا تھا تب آپریشن تھیٹر کے بستر پر وہ ڈاکٹر کے سامنے مسکرا رہی تھیں، کیوںکہ 6 ماہ قبل ہی انہیں بتایا گیا تھا کہ انہیں کسی طرح کا کوئی عارضہ قلب نہیں۔پروگرام کے دوران سشمیتا سین نے یہ انکشاف بھی کیا کہ وہ کافی عرصے تک آٹو امیون ڈیزیز کا شکار رہی ہیں، جس وجہ سے ان کی یادداشت کمزور پڑ چکی تھی اور وہ بہت ساری باتیں بھول جاتی تھیں، سلیبرٹی ہونے کے ناطے انہیں کمزور یادداشت کی وجہ سے شرمسار بھی ہونا پڑتا تھا لیکن چوںکہ وہ اپنے قابو میں نہیں تھیں، کمزور یادداشت انہوں نے جان بوجھ کر نہیں کی تھی۔اداکارہ کا کہنا تھا کہ اس وقت وہ ہر دو منٹ بعد ہر ملنے والے شخص سے بار بار ان کا نام پوچھتی تھیںِ، جس پر ان سے ملنے والے افراد بھی حیران رہ جاتے تھے کہ انہیں ابھی تو نام بتایا تھا پھر وہ دوبارہ کیوں پوچھ رہی ہیں؟خیال رہے کہ آٹو امیون ڈیزیز(autoimmune disease) یا خود کار مدافعتی بیماریاں اس وقت ہوتی ہیں جب غلطی سے انسان کے اینٹی باڈیز اپنے ہی ساتھی خلیات پر انہیں دشمن سمجھ کر ان پر حملہ کرتے ہیں، اینٹی باڈیز انسانی خود میں پائے جانے والے وہ محافظ ہوتے ہیں جوکہ انسان کو بیماریوں سے بچاتے ہیں اور ان کی جنگ تقریبا ہر وقت بیماریوں، انفیکشنز اور وائرسز سے ہوتی رہتی ہے جس کا انسان کو علم نہیں ہوتا۔
