سالگرہ مبارک ابو! آپ کی بیٹی ہونا میرے لئے ایک اعزازہے

سابق وزیر اعظم و مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نواز شریف 71برس کے ہو گئے ۔25 دسمبر نواز شریف کی سالگرہ کا دن ہے۔اس موقع پرمسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کی صاحبزادی مریم نوا زنے والد کو سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ آج آپ کی سالگرہ ہے،آپ سے مل نہیں سکتی مگر حوصلہ اس بات کا ہے کہ میں آپ کے نظریات اور جدوجہد پر ثابت قدمی سے کھڑی ہوں۔انہوں نے مزید کہا کہ الحمدُ اللّہ میرے قدم اس راستے سے ڈگمگائے نہیں جس راستے پر آپ اپنی قوم کے لئے چل رہے ہیں۔ اللّہ کرے ہماری اگلی ملاقات آپ کی مکمل صحت کے ساتھ ہو۔ سالگرہ مبارک ابو۔۔
آج آپ کی سالگرہ ہے،آپ سے مل نہیں سکتی مگر حوصلہ اس بات کا ہے کہ میں آپ کے نظریات اور جدوجہد پر ثابت قدمی سے کھڑی ہوں۔ الحمدُللّہ میرے قدم اس راستے سے ڈگمگائے نہیں جس راستے پر آپ اپنی قوم کے لئے چل رہے ہیں۔ اللّہ کرے ہماری اگلی ملاقات آپ کی مکمل صحت کے ساتھ ہو۔ سالگرہ مبارک ابو ❤️
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) December 25, 2020
ایک اور ٹویٹ میں مریم نواز نے والد سے محبت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں آپ کی بیٹی بھی ہوں اور آپ کے سیاسی نظریے، بصیرت کی پیروکار بھی۔
آپ کی بیٹی ہونا ایک اعزاز بھی ہے اور ایک عظیم ذمے داری بھی۔مریم نواز نے مزید کہا کہ ایک بیٹی کی حیثیت سے اپنے والد اور ایک کارکن کے طور پر اپنے قائد کے لئے دعا گو ہوں کہ اللہ تعالی آپ کا سایہ پاکستان اور ہم سب پر تادیر قائم رکھے۔ آمین
میں آپ کی بیٹی بھی ہوں اور آپ کے سیاسی نظریے، بصیرت کی پیروکار بھی۔ آپ کی بیٹی ہونا ایک اعزاز بھی ہے اور ایک عظیم ذمے داری بھی۔ ایک بیٹی کی حیثیت سے اپنے والد اور ایک کارکن کے طور پر اپنے قائد کے لئے دعا گو ہوں کہ اللہ تعالی آپ کا سایہ پاکستان اور ہم سب پر تادیر قائم رکھے۔ آمین
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) December 25, 2020
واضح رہے کہ لیگ (ن) کے قائد محمد نواز شریف 71برس کے ہو گئے ۔ نواز شریف 25دسمبر1949ء کولاہورمیں پیدا ہوئے ۔وہ 6نومبر 1990ء سے 18اپریل 1993ء تک پہلی مرتبہ پاکستان کے وزیر اعظم بنے، دوسری مرتبہ12ویں وزیر اعظم کے طور پر17فروری 1997ء سے لیکر 12اکتوبر 1999ء تک مسند اقتدار پر فائزرہے جبکہ 11 مئی 2013ء کے عام انتخابات میں شاندار کامیابی کے بعدایک بارپھر انہیں وزیراعظم پاکستان کے طور پر منتخب ہونے کا شرف حاصل ہواہے تاہم عدالتی فیصلے کے نتیجے میں انہیں عہدے سے ہٹا دیاگیا ۔
