سانحہ 9مئی،چیئرمین پی ٹی آئی کو 5مقدمات میں شامل تفتیش ہونے کاحکم

انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کو سانحہ 9 مئی جناح ہاؤس جلاؤ گھیراؤ سمیت 5 مقدمات میں 14 جولائی کو شامل تفتیش ہونے کا حکم دیدیا۔انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت کے جج اعجاز احمد بٹر نے سماعت کی۔عدالت نے شامل تفتیش نہ ہونے پر اظہار ناراضی کرتے ہوئے ریماکس دئیے کہ کیوں نہ میں آپ کو دیا گیا ریلیف ختم کر کے ضمانتیں خارج کردوں۔

عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کو جناح ہاؤس جلاؤ گھیراؤ سمیت 5 مقدمات میں 14 جولائی کو شامل تفتیش ہونے کا حکم دیتے ہوئے عبوری ضمانتوں میں 21 جولائی تک توسیع کردی۔

Back to top button