یونان کشتی حادثہ: متاثرین کی نشاندہی پر مزید 6 اسمگلرز گرفتار

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے یونان کشتی حادثے کے متاثرین کی نشاندہی پر لوگوں کو غیر قانونی طورپر بیرون ملک بھیجنے والے مزید 6 ایجنٹ گرفتار کر لیے ۔ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزمان کو کھاریاں، ملکوال، جہلم، لاہور اور گجرات سے گرفتار کیا گیا۔
ترجمان نے بتایا کہ یونان کشتی حادثے کے متاثرین کی نشاندہی پر گرفتار کیے گئے ایجنٹس میں اسلم، حسنین شاہ، صفدر،ارشد گجر،اشرف اورممتازحسین شامل ہیں۔ملزمان نے شہریوں کو غیر قانونی طورپر یورپ بھجوانے لیے 25 سے 27 لاکھ روپے فی کس وصول کیے تھے اور ملزمان انسانی اسمگلنگ کے بڑے گروہ کے طور پر کام کر رہے تھے۔
