سرامک اور شیشے سے بنا سات کیمروں والا فون

چائنیز اینڈروائیڈ فون کمپنی ہواوے نے اعلان کیا ہے کہ اس کا اگلا فون پی فورٹی سرامک اور شیشے پر مشتمل ہوگا۔ اس کے دیگر خواص میں ایک نہیں، دو نہیں بلکہ پورے سات کیمرے نصب ہوں گے۔
huawie 1579461945اسمارٹ فونز کی خبر دینے والے ماہر ایوان بلیس کے مطابق ہواوے اپنے ایک اہم فون کو لانچ کرنے کی تیاری میں ہے جس پر سات کیمرے نصب ہوں گے۔ کیمرے کی پشت پر ٹیلی فوٹو لینس اور الٹراوائڈ لینس بھی شامل ہوگا۔
دوسری جانب ٹیکنالوجی کی ویب سائٹ ورج کے مطابق ایک کیمرہ 13 گنا آپٹکل زوم کی صلاحیت رکھتا ہے۔ دو کیمرے آگے کی جانب نصب ہوں گے۔ اس کا ڈسپلے بیزل کے بغیر ہوگا یعنی اسکرین کے کنارے نہیں ہوں گے۔ تجزیہ کاروں کے مطابق ہیڈفون کا جیک ختم کردیا گیا ہے اور چارجنگ کےلیے یوایس بی سی کی سہولت موجود ہوگی۔
پی فورٹی کی دوسری خاص بات یہ ہے کہ دنیا کے یہ چند فون میں سے ایک ہوگا جس کی تیاری میں سرامک اور شیشے کی بہتات شامل ہے۔ دوسری جانب گیلکسی ایس ٹوئنٹی کی آمد بھی اسی سال متوقع ہے اور ہواوے اس کا زبردست مقابل فون بن سکتا ہے۔
ہواوے پی فورٹی کی خاص شے اس کا ڈسپلے بھی ہے جس کی ریزولوشن 1440 پکسل اور 120 ہرٹز ہوگی۔ اس سے ہواوے ڈسپلے اور اسکرین میں سام سنگ کے ایک قدم آگے نظر آتا ہے۔ ٹیک کرنچ کے مطابق پی فورٹی مارچ میں پیش کیا جاسکتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button