سشانت کی فلم عالمی فلم فیسٹول میں منتخب ہونے پر شردھا جذباتی ہوگئیں

بالی وڈ کے آنجہانی اداکار سشانت سنگھ اور شردھا کپور کی 2019 میں ریلیز ہونے والی فلم ’چھچھورے‘ 51 ویں انٹرنیشنل فلم فیسٹول آف انڈیا(آئی ایف ایف آئی) میں اسکریننگ کیلئے منتخب کرلی گئی ہے۔سشانت سنگھ راجپوت گزشتہ سال اپنے گھر میں مردہ قرار پائے تھے اور انہوں نے پنکھے سے لٹک کر خودکشی کرلی تھی۔آنجہانی اداکار کی ریلیز ہونے والی فلموں میں ’چھچھورے‘ آخری فلم تھی جو ان کی زندگی میں 2019 میں سنیما گھروں کی زینت بنی تھی۔اس فلم میں ان کے مدمقابل شردھا کپور نے مرکزی کردار ادا کیا تھا جبکہ فلم کے ہدایت کار نتیش تیواری تھے ۔اب اس فلم کو 51 ویں انٹرنیشنل فلم فیسٹول آف انڈیا (آئی ایف ایف آئی) میں اسکریننگ کیلئے منتخب کرلیا گیا ہے جس پر اداکارہ شردھا کپور جذباتی ہوگئی ہیں۔
یہ فلم اداکارہ کے دل کے نہایت قریب ہے اور یہ ان کے ساتھی اداکار سشانت کی ایک یاد ہےجسے دوبارہ دیکھنے کا موقع ملے گا۔ اداکارہ کو اس بات نے بے حد جذباتی کردیا ہے کہ سشانت ان لمحات کی خوشی منانے میں فلم کی دیگر کاسٹ کے ساتھ نہیں ہوں گے۔انٹرنیشنل فلم فیسٹول آف انڈیا رواں سال 16 سے 24 جنوری تک بھارتی شہر گوا میں ہوگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button