سعودیہ گیمنگ فیسٹیول میں پاکستانیوں کی شاندار کارکردگی

سعودی عرب میں جاری ای اسپورٹس اور گیمنگ فیسٹیول میں پاکستانی گیمرز کی جانب سے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا جا رہا ہے۔پاکستانی گیمرز نے فائٹنگ گیم ٹیکن سیون کے نیشنز کپ میں برطانیہ کے بہترین گیمرز کو شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنالی۔فائنل تک رسائی کے لیے پاکستانی گیمرز کا آج جنوبی کوریا کے گیمرز سے ٹاکرا ہو گا۔
