سلمان خان سانپ کے ڈسنے کے باوجود زندہ کیسے بچ گئے؟

بالی ووڈ سپر سٹار سلمان خان ابھی کترینہ کیف کی شادی کا غم نہیں بھلا پائے تھی کہ انہیں انکے فارم ہاؤس پر ایک سانپ نے ڈس لیا۔ تاہم فوری طور پر ہسپتال پہنچ جانے کی باعث ان کے جسم سے بروقت زہر نکال لیا گیا اور ان کی جان بچا لی گئی۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سلمان خان کوسانپ کے ڈسنے کا واقعہ کرسمس کے روز 25 دسمبر کو رات گئے 3 بجے پیش آیا جب وہ اپنے فارم ہاؤس میں دوستوں کے ساتھ بیٹھے گپ شپ کر رہے تھے۔ یاد رہے کہ ان کے فارم ہاؤس کے ارگرد کافی بڑا علاقہ گھنے جنگل پر مشتمل ہے جہاں کئی اقسام کے جانور بھی پائے جاتے ہیں۔ فارم ہاؤس میں سلمان خان خود کھیتی باڑی بھی کرتے ہیں اور انہوں نے اس کام کے لئے ٹریکٹر بھی رکھا ہوا ہے۔ بتایا گیا یے کہ سلمان خان کو ایک سانپ نے اچانک تب ڈسا جب وہ لان میں دوستوں کے ساتھ گھاس پر بیٹھے باتیں کر رہے تھے۔ اس دوران انہیں اچانک اہنے ہاتھ میں سوئی چبھنے کا احساس ہوا لیکن اس کے فوری بعد ایک زوردار ٹیس اٹھی۔ یہی وہ موقع تھا جب سلمان کے ساتھ بیٹھے دوست نے ایک سانپ کو بھاگتے ہوئے دیکھا اور چیخنا شروع کر دیا۔
یہ معلوم ہونے پر کہ سلمان کو سانپ نے کاٹا ہے ان کے دوستوں نے فوری طور پر انہیں ایک قریبی ہسپتال منتقل کیا۔ ڈاکٹرز نے انہیں انجکشن دینے اور دوائیاں کھلانے کے بعد چھ گھنٹے اپنی نگرانی میں رکھا اور بلڈ ٹیسٹ کلئیر ہونے کے بعد گھر جانے کی اجازت دی گئی۔ 26 دسمبر کی صبح ہسپتال سے ڈسچارج ہونے کے بعد سلمان اپنے فارم ہاؤس پر واپس چلے گئے۔ بتایا گیا یے کہ سلمان خان کو جس سانپ نے ڈسا وہ زہریلا نہیں تھا اس وجہ سے انہیں زیادہ مشکلات کا سامنا نہیں ہوا ورنہ اگر سانپ زہریلا ہوتا تو ہسپتال پہنچنے تک اس کا زہر سارے جسم میں پھیل جانا تھا۔ ڈاکٹرز نے اب سلمان خان کو مکمل آرام کا مشورہ دیا ہے۔ طبیعت ناساز ہونے کی وجہ سے سلمان خان نے 27 دسمبر کو اپنی 56 ویں سالگرہ بھی کافی سادگی سے منائی جس میں صرف انکے گھر والے اور چند قریبی دوست ہی شریک ہوئے۔
