’سمجھتے ہیں کہ جہانگیر ترین کیخلاف زیادتی کا ازالہ ہو چکا‘

جہانگیر ترین گروپ سے تعلق رکھنے والے پاکستان تحریک انصاف کے رکن پنجاب اسمبلی سعید اکبر نوانی کا کہنا ہے کہ حکومت کو ٹف ٹائم دینے کا ہمارا شروع سے کوئی پروگرام نہیں تھا۔
ج سعید اکبر نوانی نے کہا کہ جہانگیر ترین کے معاملے پر ہم سب اکٹھے ہوئے تھے، ہم نے وزیراعظم عمران خان سےکہا کہ جہانگیر ترین کے خلاف زیادتی ہو رہی ہے اس کا ازالہ کیا جائے، ہم سمجھتے ہیں کہ زیادتی کا ازالہ ہو چکا ہے۔
سعید اکبر نوانی نے کہا کہ اگر چار پانچ ایم پی اے کسی معاملے پر کھڑے ہو جائیں تو حکومت انہیں نظرانداز نہیں کر سکتی، یہ ہماری ہی حکومت ہے، ہم نے پارٹی میں رہتے ہوئے اس ایشو پر اسٹینڈ لیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ جہانگیر ترین کبھی مایوس نہیں ہوتے، شاید چند دنوں بعد پارٹی کو جہانگیر ترین کی مزید ضرورت پڑے
بشکریہ
جیو نیوز
