سمندری ریت سے بنائے گئے حیرت انگیز حقیقی مجسمے

تصویر میں دکھائی دینے والے جانداروں کے مجسمے سمندری ریت سے بنائے گئے ہیں۔ اس میں بیل کی تصویر اب تیزی سے وائرل ہورہی ہے اور اس کے حقیقی رخ کو دیکھ کر دنیا دنگ رہ گئی ہے۔ یہ اور اس جیسی تمام تخلیقات اسپین نے ایک ایسے مجسمہ ساز نی بنائی ہیں جنہوں نے ازخود یہ فن سیکھا ہے۔
2044146 sandmain 1590250395 795اسپین کے علاقے باسک سے تعلق رکھنے والے ریت تراش ماہر ایندونی باستریکا گزشتہ دس برس سے ریت سے جانوروں کی تصاویر بنارہے ہیں اور بعض لوگ ان جانوروں کو اصلی سمجھنے لگتے ہیں۔ اب ان کا کام بین الاقوامی شہرت حاصل کرچکا ہے۔ سمندری مچھلیاں ہوں یا مگر مچھ وہ اس خوبصورتی سے ان جانداروں کی تفصیلات بناتے ہیں کہ دیکھنے والا عش عش کراٹھتا ہے۔ اگرچہ ساحل کی تیز ہوا سے ریت کے مجسموں کو سنبھالنا مشکل ہوتا ہے لیکن ایندونی ہر شے کو بہت احتیاط سے تشکیل دیتے ہیں۔
dog 1590250418بچے اور بڑے ان کے مجسمے دیکھ کر بہت خوش ہوتے ہیں اور دھیرے دھیرے وہ اس سے غیرمعمولی رقم بھی کمانے لگے ہیں۔ ایندرونی کی ایک خاص بات یہ ہے کہ وہ اپنے تجربات سے سیکھتے ہیں اور نت نئے طریقوں سے مجسموں کو بہتر سے بہتربنانے کی کوشش کرتے ہیں۔
horse 1590250413تاہم وہ مختلف جانداروں کو اس صورت میں دکھاتےہیں کہ گویا وہ اداس ہیں یا ان کی نسل کو بقا کا خطرہ لاحق ہے۔ اسی لیے ریت سے مجسمے بنانا ان کےلیے کوئی تفریح نہیں بلکہ وہ ان کے ذریعے دنیا کو ایک پیغام بھی دینا چاہتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button