سندھ کے عوام خوش خبری کےلیے تیار رہیں

وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ وزیراعظم سندھ کے نوجوانوں میں کامیاب جوان پروگرام کے تحت چیک تقسیم کریں گے، یہ پروگرام سندھی نوجوانوں کے خوابوں کی تعبیر کی جانب اہم قدم ثابت ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم سندھ کے عوام کےلیے خوشخبری بن کر کراچی پہنچ رہے ہیں۔
فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ نوجوان ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں اور انہیں بااختیار بنانا وزیراعظم کا وژن ہے، وزیراعظم عمران خان ہی نوجوانوں کی امید ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آسان قرضوں کی فراہمی، مالی معاونت کاروبار اور بااختیار بنانے کی جانب اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔ فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ سندھ کے نوجوانوں کی ترقی وفاق پاکستان کو مضبوط بنانے کے مترادف ہے۔
سیاسی جماعتوں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ سیاسی طوفان کی خواہش رکھنے والوں کے ارمانوں پر اوس پڑچکی ہے، سیاسی مخالفین کےلیے اطلاع ہے کہ حکومت اتحادیوں کی حمایت کے ساتھ مستحکم ہے۔
فردوس عاشق اعوان نے مزید کہا کہ جمہوری اختلاف کو جمہوری انداز میں سلجھا لیا گیا ہے، عوام کی خوشحالی و ترقی کے ایجنڈےکو پوری قوت سے آگے بڑھائیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button