سوات، چترال، پشاور، نوشہرہ اور گردو نواح میں زلزلے کے جھٹکے

خیبرپختونخوا کے علاقوں سوات، چترال، پشاور، نوشہرہ، اور مردان میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4 اعشاریہ 7 ریکارڈ کی گئی ہے۔
زلزلے کے جھٹکے سوات، پشاور، نوشہرہ اور مردان میں محسوس کیے گئے، لوگ مساجد میں نماز جمعہ پڑھ رہے تھے کہ زلزلہ آگیا۔
لوگ میں خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ گھروں اور مساجد سے کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے باہر نکل آئے۔

Back to top button