سوشل میڈیا پر پوسٹ دیکھتے رہنا ڈپریشن پر مبتلا ہونے کا خدشہ

ایک نئی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ وہ نوجوان جو سوشل میڈیا پر پیسِوو اسکرالنگ (جو دیگر سوشل میڈیا کا استعمال دیگر صارفین کا کونٹینٹ دیکھنے کے لیے کرتے ہیں) کرتے ہیں ان کے بے چینی، ڈپریشن اور ذہنی دباؤ میں مبتلا ہونے کے امکانات اپنا کونٹینٹ شیئر کرنے والے فعال صارفین کی نسبت زیادہ ہوتے ہیں۔
جرنل بیہیویئر اینڈ اِنفارمیشن ٹیکنالوجی میں شائع ہونے والی تحقیق میں 18 سے 34 برس کے 288 افراد کا سروے کیا گیا۔ سروے کا مقصد یہ سمجھنا تھا کہ ان افراد کی سوشل میڈیا میں مختلف انداز کی مشغولیت نے ان کے تنہائی کے احساس اور نفسیاتی دباؤ پرکیا اثر چھوڑا۔
بورن ماؤتھ یونیورسٹی کے ڈیویلپمنٹل سائیکولوجی کی سینئر لیکچرر ڈاکٹر کونسٹنٹینا پینورگیا کا کہنا تھا کہ قومی شماریاتی ادارے کے مطابق سب سے زیادہ تنہائی نوجوانوں میں پائی جاتی ہے۔ ان افراد کی زندگی میں سوشل میڈیا انتہائی اہمیت کا حامل ہوتا ہے۔ کچھ افراد اس کی مداحی کرتے جبکہ کچھ اس کو برا جانتے ہیں۔
