سول ایوی ایشن کی تنظیم نو، اتھارٹی 3 ڈویژنز میں تقسیم

پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی سے متعلق بڑا فیصلہ کیا گیا ہے اور سی اے اے کی تنظیم نو کرکے اتھارٹی کو تین ڈویژنز میں تقسیم کر دیا گیا ہے۔
سی اے اے کے نوٹی فکیشن کے مطابق سی اے اے بورڈ کی منظوری کے بعد ڈائریکٹر جنرل سول ایوی ایشن نے فیصلوں پر عمل درآمد کےلیے تحریری حکمنامہ جاری کر دیا ہے۔ سول ایوی ایشن اتھارٹی کو تین حصوں ریگولٹری، ائیرپورٹ سروسز اور آپریشز ڈویژن میں تقسیم کر دیا گیا ہے، تنظیم نو کے تحت سی اے اے میں ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل کا ایک اور ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل کے دو مزید نئے عہدے تخلیق کیے گئے ہیں۔ ڈائریکٹر جنرل سی اے اے کے ماتحت ایڈیشنل ڈی جی ریگولیٹری اور ایڈیشنل ڈی جی ائیرپورٹ سروسز اینڈ آپریشنز ہوں گے جب کہ ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل کے چار عہدے کر دیے گئے ہیں۔ اعلامیے کے مطابق تنظیم نو کے تحت ڈپٹی ڈی جی ریگولیٹری اور ڈپٹی ڈی جی سیفٹی ایڈیشنل ڈی جی ریگولیٹری کے ماتحت ہوں گے، اسی طرح ڈپٹی ڈی جی ائیرپورٹس اور ڈپٹی ڈی جی ائیر نیوی گیشن ایڈیشنل ڈی جی ائیرپورٹس اینڈ آپریشنز کے ماتحت ہوں گے۔ نوٹی فکیشن کے مطابق سی اے اے کی تنظیم نو سے ادارے میں سروس ڈلیوری اور گورننس میں بہتری ہوگی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button