سونے کی فی تولہ قیمت میں 2 ہزار روپے سے زائد کی کمی

عالمی مارکیٹ میں استحکام آنے کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹوں میں بھی فی تولہ سونے کی قیمت میں 2 ہزار روپے سے زائد کی کمی ریکارڈ کی گئی۔
تفصیلات کے مطابق عالمی مارکیٹ میں گزشتہ روز سونے کی فی اونس قیمت میں32ڈالرکی نمایاں کمی ہوئی جس کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سوناڈھائی ہزار روپے سستا ہوگیا۔
آل کراچی صراف اینڈجیولرزایسوسی ایشن کے مطابق جمعرات کوبین الاقوامی گولڈ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت32ڈالرکی نمایاں کمی سی1548ڈالر ہوگئی جس کے زیر اثرکراچی،حیدرآباد، سکھر، ملتان، فیصل آباد، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میںفی تولہ سونے کی قیمت 2500روپے کی کمی سی90500 روپے اوردس گرام سونے کی قیمت2141روپے کی کمی سی77590روپے ہوگئی جب کہ چاندی کی فی تولہ قیمت1070روپے اوردس گرام کی قیمت 917روپے مستحکم رہی۔
