سونے کی فی تولہ قیمت میں 750 روپے کا اضافہ

عالمی بلین مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی کے باوجود پاکستان کی مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 750روپے اور 643روپے کا اضافہ ہوا ہے۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 4ڈالر کی کمی سے 1653 ڈالر کی سطح پر آنے کے باوجود مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں اضافہ ہوا۔
کراچی حیدرآباد سکھر ملتان لاہور فیصل آباد راولپنڈی اسلام آباد پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت 750 روپے کے اضافے کے بعد 149050 روپے جبکہ فی دس گرام سونے کی قیمت 643 روپے کے اضافے کے بعد 127786 روپے ہو گئی۔
دوسری جانب فی تولہ چاندی کی قیمت 30روپے بڑھکر 1590روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت 25.72روپے بڑھکر 1363.16 روپے کی سطح پر آگئی۔
